میڈیکل کے طالب علم کے لیے علاج کا طریقہ سیکھنے کے لیے ولادت کا عمل دیکھنا جائز نہیں

فتویٰ نمبر:721

سوال :  میں میڈیکل کالج کا  طالب علم ہوں  آخری سال میں زچہ وبچہ  وارڈ میں ڈیوٹی لگتی ہے۔ وہاں ولادت کے تمام مراحل کا معائنہ کرایا جاتا ہے  کیا شرعاً اس کی گنجائش ہے ؟

اس کی تعلیم ضروری ہے  اور وہاں  حاضری لازمی ہے ورنہ امتحان میں فیل کردیا جاتا ہے  ۔

جواب : عام حالات میں  کسی  عور ت کی شرمگاہ  اورستر کو دیکھنا کسی بھی اجنبی  مرد  یا عورت کے لیے جائز نہیں۔ میڈیکل کے طالب علم کے لیے  ولادت  کا عمل محض علاج کا طریقہ سیکھنے  کے لیے دیکھناجائز نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں