مختلف دوا ساز کمپنیوں کی طرف سے دیے گئے تحائف ڈاکٹر کے لیے لیناجائز ہے

فتویٰ نمبر:725

سوال:  ادویات ساز کمپنیاں  ڈاکٹر  حضرات کو مختلف اقسام  کے تحائف دیتی ہیں تو کیا یہ تحائف لیناجائز ہے؟

 کیا یہ تحائف لے کر کسی  غریب  کی مدد کی جاسکتی ہے ؟

جواب: ڈاکٹر کے لیے یہ تحائف جائز ہیں بشرطیکہ  ان تحائف  کی وجہ سے  ڈاکٹر مریض  کو غیر معیاری  یا مہنگی دوائی لکھ کر نہ دیتا  ہو  ورنہ یہ تحائف  نہیں ہونگے بلکہ رشوت ہوگی  اورڈاکٹر کے لیےا س کو لینا جائز نہیں ہوگا۔ جواز کی صورت میں یہ تحائف  ڈاکٹر  خوداستعمال کرسکتا ہے  اور اپنی مرضی  سے کسی غریب   مریض  کو بھی دے سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں