مسلمان بالغ لڑکی کو پسند کی شادی کا حق ہے

فتویٰ نمبر:591

سوال:مسلمان  بالغ  لڑکی  کو پسند  کی  شادی کرنے  کا حق حاصل  ہے یا نہیں ؟

 جواب:  اگرلڑکی عاقل بالغ  ہو تو اسے  پسند کی شادی  کا حق حاصل ہے ۔ اگر  وہ اتفاقا کسی لڑکے کو پسند کرے ۔لیکن اگر اسکی عادت  میں یہ بات  شامل ہوچکی ہو کہ وہ لڑکوں کو منتخب کرتی رہتی ہو تو اس صورتوں میں اگر وہ نکاح  کرے تووہ ہوجائیگا البتہ  یہ سب  شرم وحیا کے خلاف  ہے۔ نیز عورت  کے لیے نکاح  میں کفو کا اعتبار ضروری ہے ۔ا گر غیر  کفومیں نکاح  ہوگا  تو بنوری  ٹاؤن کے فتوی کے مطابق نکاح منعقد  ہونے کی گنجائش نظر آتی ہے ۔

 ” ینعقد  نکاح الحرۃ  العاقلہ والبالغہ  برضائھا  وان لم  ینعقد  علیھا  ولی  بکرا  کانت  اوشیبا  ۔ ( ھندیہ  :2/ 325)          

اپنا تبصرہ بھیجیں