پیشاب کے قطروں میں روئی رکھنے کے مسائل

فتویٰ نمبر:4053

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

میں نے پڑھا ہے کہ سلسل البول کا مریض قطروں کو روکنے کے لیے ٹشو سوراخ کے اندررکھے۔اس پر مندرجہ ذیل سوال پیدا ہوتے ہیں:

1۔اگر ٹشو سوراخ سے نظر آرہا ہے اور گیلا ہوچکا ہے تو کیا وضو باقی رہے گا؟

2۔ٹشو خشک ہے لیکن باہر گر گیا تو وضو باقی رہے گا؟

3۔ٹشو گیلا ہو کر گر گیا تو کیا وضو باقی رہے گا؟

4۔پیشاب کی کتنی مقدار سے لباس یا جسم ناپاک ہوجاتا ہے؟

والسلام

الجواب حامدا و مصليا

(1)جس شخص کو سلسل البول(پیشاب کے قطرے آنے)کی بیماری ہو اور وہ وضو برقرار رکھنے کے لیے روئی یا ٹشو إحليل(سامنے کی شرمگاہ)میں رکھے اور وہ ٹشو پیشاب کے قطروں سے اتنا گیلا ہوجائے کہ پیشاب کی تری ٹشو کے اس حصے پر بھی ظاہر ہوجائے جو شرمگا سے باہر ہے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔

تاہم اگر ٹیشو مکمل طور پر اندر رکھا ہو اور اندر والے ٹیشو پر ہی تری لگے تو جب تک وہ تری باہر نہ آئے وضو نہیں ٹوٹے گا. 

(2)(3)دونوں صورتوں میں وضو ٹوٹ جائے گا. 

“جو چیز نیچے کی طرف سے اندر تک پہنچے پھر باہر نکلے تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؛ کیونکہ اندر سے کچھ نہ کچھ رطوبت اس کے ساتھ ضرور لگ جاتی ہے اگرچہ اس چیز کا دخول پورا نہ ہو مثلا اس کا ایک کنارہ ہاتھ میں ہو۔”

(عمدۃ الفقہ جلد نمبر 1،ص:143)

(4)پیشاب اگر جسم یا کپڑوں پر لگ گیا اور وہ پھیلاؤ میں روپے کے برابر یا اس سے کم ہے اور اسی حالت میں نماز پڑھ لی تو اتنی مقدار معاف ہے اس سے نماز درست ہوجائے گی؛ لیکن اسے نہ دھونا اور اسی طرح نماز پڑھتے رہنا مکروہ اور برا ہے۔اور اگر روپے سے زیادہ ہو تو وہ معاف نہیں ،اس کے دھوئے بنا نماز نہ ہوگی۔

◼”قال الشيخ عبد الحى لكهنوى:إذا خاف الرجل خروج البول فحشى احليله بقطنة ولولاه يخرج البول فلا بأس به ولا ينقض وضوءه حتى يظهر البول عن القطنة وان ابتل الطرف الداخل كذلك ما لم يبتل الظاهر منه”..

(السعايه، باب الحيض:٢٠١/١)

◼”وفى المضمرات عن النصاب به سلس بول فجعل القطنة فى ذكره منعه من الخروج وهو يعلم انه لو لميخش ظهر البول فاخرج القطنة وعليها بلة فهو محدث ساعة اخراج القطنةفقط وعليه الفتوى”

(طحاوى حاشيه مراقى الفلاح، باب الحيض:١١٩)

◼”الغليظة إذا زادت على قدر الدرهم تمنع جواز الصلوة”.

(الخانية:١٠/١)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:12 جمادی الاخری1440ھ

عیسوی تاریخ:19 فروری2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارےhttp://www.suffahpk.com یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں