پیلے رنگ کا ڈسچارج

سوال:میری خالہ کی عمر پینتالیس سال ہے انہیں کافی عرصے سے حیض آنا بند ہے ۔اب دو ماہ سے چند دنوں پیلے رنگ کا ڈسچارج ہوتا ہے ۔آج تیسرے دن بھی یہی رنگ آیا ہے کیا یہ حیض ہے یا نارمل چیز ہے ؟

تنقیح : کتنے عرصے حیض بند رہا ؟کیا جب حیض آتا تھا تب بھی پیلے رنگ کا ڈسچارج ہوتا تھا ؟
جواب تنقیح : تقریبا 5 ماہ تک ۔جب حیض آتا تھا تب شروع میں پیلے رنگ کا ڈسچارج ہوتا تھا پھر سرخ رنگ آنے لگتا تھا کبھی کبھی انتہائی گہرا سرخ بھی آتا تھا ۔

الجواب باسم ملہم الصواب

واضح رہے کہ پینتالیس سال کی عمر میں بھی چونکہ عورت کو حیض آسکتا ہے اور حیض کا ایک رنگ زرد اور پیلا بھی ہے۔
لہذا صورت مسئولہ میں تین دن تک پیلے رنگ کا آنے والا خون حیض ہی شمار ہو گا ۔

___________

حوالہ جات :۔

1۔وما تراه) من لون ككدرة وتربية (في مدته) المعتادة (سوى بياض خالص) قيل: هو شيء يشبه الخيط الأبيض۔ (قوله: ككدرة وتربية) اعلم أن ألوان الدماء ستة: هذان والسواد والحمرة والصفرة والخضرة“۔

(فتاوی شامیہ :باب الحیض,288/1)

2۔(ومنها) أن يكون على لون من الألوان الستة: السواد والحمرة والصفرة والكدرة والخضرة والتربية هكذا في النهاية وإنما يعتبر اللون على الكرسف حين يرفع وهو طري لا حين يجف. هكذا في المحيط ۔۔۔ الطهر المتخلل بين الدمين والدماء في مدة الحيض يكون حيضًا۔“

(فتاوی ھندیہ :کتاب الحیض،الباب السادس في الدماء المختصة بالنساء:36/1)

واللہ اعلم بالصواب
4 جون 2023
14 ذی القعدہ 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں