قرآن خوانی کا حکم

سیریل:03

کیا مرحوم کی بخشش کے لیے عزیزو اقارب کا قرآن پڑھنا اور کبھی کبھار اسکول کے بچوں کے ذریعہ پڑھانا جائز ہے؟

اَلْجَواب حَامِدَاوَّمُصَلِّیا 

ایصالِ ثواب کرنا جائز اور باعثِ اجر و ثواب ہے_

اس کے لئے کوئی خاص طریقہ یا دن یا وقت یا اجتماعی قرآن خوانی ثابت نہیں،بلکہ ہرشخص انفرادی طورپرکوئی بھی نفل عبادت کرکےایصالِ ثواب کرسکتاہے_

ایصالِ ثواب کے لئے جو مختلف رسومات کی جاتی ہیں مثلاً: تیجہ سوئم،دسواں،چالیسواں،سالانہ 

برسی وغیرہ جن میں اجتماعی قرآن خوانی یا ختم کیا جاتا، یہ سب بدعت اور ناجائز ہیں_

اگر میت کے ترکہ میں سے ورثاء کی رضامندی کے بغیر یہ خرچ کیا گیا ہوتواس کا کھاناہرگزجائز نہیں۔

 حاشية ابن عابدين – 6 / 56

فالحاصل أن ما شاع في زماننا من قراءة الأجزاء بالأجرة لا يجوز لأن فيه الأمر بالقراءة وإعطاء الثواب للآمر والقراءة لأجل المال فإذا لم يكن للقارىء ثواب لعدم النية الصحيحة فأين يصل الثواب إلى المستأجر ولولا الأجرة ما قرأ أحد لأحد في هذا الزمان بل جعلوا القرآن العظيم مكسبا ووسيلة إلى جمع الدنيا . إنا لله وإنا إليه راجعون

 حاشية ابن عابدين رد المحتار – 2 / 240

وَيُكْرَهُ اتِّخَاذُ الطَّعَامِ فِي الْيَوْمِ الْأَوَّلِ وَالثَّالِثِ وَبَعْدَ الْأُسْبُوعِ وَنَقْلُ الطَّعَامِ إلَى الْقَبْرِ فِي الْمَوَاسِمِ، وَاِتِّخَاذُ الدَّعْوَةِ لِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَجَمْعُ الصُّلَحَاءِ وَالْقُرَّاءِ لِلْخَتْمِ أَوْ لِقِرَاءَةِ سُورَةِ الْأَنْعَامِ أَوْ الْإِخْلَاصِ. وَالْحَاصِلُ أَنَّ اتِّخَاذَ الطَّعَامِ عِنْدَ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ لِأَجْلِ الْأَكْلِ يُكْرَه

فقط والله اعلم بالصواب

عائشه وقار ابراهيم

دارالافتاء جامعة السعيد

نرسري كراتشي

٢٤ربیع الثانی١٤۳۸

٢٣ جنوری ٢٠١٦

اپنا تبصرہ بھیجیں