قرآن پاک کی طرف پاؤں کرنا

فتویٰ نمبر:4049

سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! اگر کمرے میں الماری پاؤں والی طرف ہے اور الماری کے آگے پردہ لگا ہوا ہے اس میں قرآن پاک رکھے ہوئے ہیں تو کیا اس طرف پاؤں کرکے سونے سے گناہ ملے گا. پردہ لٹکا ہوا ہے آگے اور اونچی جگہ ہے لیکن پاؤں اسی طرف کرتے ہیں تو اس کے بارے میں بتا دیں۔

جزاک اللہ!

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

مذکورہ صورت میں الماری کی طرف پاؤں کرنا جائز ہے۔

”الماری میں اوپر والے خانے میں قرآن مجید رکھا ہوا ہو تو اس کی طرف پاؤں پھیلانا یا پیٹھ کرنا جائز ہے“۔

(احسن الفتاوی:کتاب الحظر والاباحة،٢٢/٨)

”قال فی الھندیة:مدالرجلین الی جانب المصحف ان لم یکن بحذائه لایکرہ وکذا لوکان المصحف معلقا فی الوتد وھو قد مد الرجل الی ذالک الجانب لا یکرہ کذا فی الغرائب“

(عالمگیریة:٣٢٢/٥)@

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:16.5.1440

عیسوی تاریخ:23.1.2019

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں