سال بھر پاکی کی عادت ہو پھر استمراری دم ہوجاۓ تو اس صورت میں طہر کتنے دن کا ہوگا

سوال : ایک عورت کی طہر کی عادت ایک سال ہے اور پھر اس کو استمرار ہوگیا تو اب اس کا طہر کتنا ہوگا؟

الجواب باسم ملھم الصواب

کسی خاتون کی پاکی کی عادت سال بھر کی ہو پھر استمرار دم ( مسلسل خون جارے ہوئے ) کی بیماری ہوجائے تو اس صورت میں مفتی بہ قول کے مطابق اس کا طہر دو ماہ ہوگا –

=============================

حوالہ جات :

1 : ( ولا حد لاکثرہ ) ان استغراق العمر ( الا عند ) الاحتیاج الی ( نصب عادتھا اذا استمر) بھا ( الدم ) فیحد لاجل العدۃ بشھرین بہ یفتی.

والحاکم الشھید قدرہ بشھرین، والفتوی علیہ لانہ ایسر.

( فتاویٰ شامی : 1/478 )

واللہ اعلم بالصواب

قمری 23/6/1443

شمسی 27/1/2022

اپنا تبصرہ بھیجیں