سرکاری ڈیوٹی پر جانے والے کا حج

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته.
سوال: بعض گورنمنٹ ملازمین ڈیوٹی کے طور پر (میڈیکل کی سروسز دینے کے لیے) حج پہ جاتے ہیں۔ اس طرح حج کے بارے میں کیا حکم ہے؟

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب باسم ملهم الصواب
وہ گورنمنٹ ملازمین جو ڈیوٹی کے طور پر حاجیوں کے ساتھ جاتے ہیں، اگر وہ اپنے کام کے ساتھ ساتھ احرام باندھ کر حج کے تمام ارکان بھی پورے کر لیں تو ان کا بھی حج ادا ہو جائے گا۔
حوالہ جات:

1۔’’ والفقير الآفاقى إذا وصل إلى ميقات فهو كالمكي….. وينبغى أن يكون الغنى الآفاقى كذلك إذا عدم المر كوب بعد وصوله إلى أحد المواقيت……. وليفيد أنه يتعين على أن ينوى حج الفرض ليقع عن حجة الإسلام ولا ينوى نفلاً على زعم أنه فقير لا يجب عليه الحج: لأنّه ما كان واجبًا عليه وهو آفاقی،فلما صار كالمكى وجب عليه،فلو حج نفلا يجب عليه أنّ يحج ثانياً فلو أطلق يصرف إلى الفرض…….
(إرشاد السارى :: 56،57)
 ****
2۔ وأدائه في العمره مرّةً؛ لأنّ سببه البيت وهو واحد ما زاد فتطوع،هذا عندنا ۔
(غنية المناسك :: 10)
*****
3۔الْفَقِيرُ الْآفَاقِيُّ إذَا وَصَلَ إلَى مِيقَاتٍ فَهُوَ كَالْمَكِّيِّ قَالَ شَارِحُهُ أَيْ حَيْثُ لَا يُشْتَرَطُ فِي حَقِّهِ إلَّا الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ إنْ لَمْ يَكُنْ عَاجِزًا عَنْ الْمَشْيِ، وَيَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ الْغَنِيُّ الْآفَاقِيُّ كَذَلِكَ إذَا عَدِمَ الرُّكُوبَ بَعْدَ وُصُولِهِ إلَى أَحَدِ الْمَوَاقِيتِ فَالتَّقْيِيدُ بِالْفَقِيرِ لِظُهُورِ عَجْزِهِ عَنْ الْمَرْكَبِ، وَلِيُفِيدَ أَنَّهُ يَتَعَيَّنُ عَلَيْهِ أَنْ لَا يَنْوِيَ نَفْلًا عَلَى زَعْمِ أَنَّهُ لَا يَجِبُ عَلَيْهِ لِفَقْرِهِ لِأَنَّهُ مَا كَانَ وَاجِبًا وَهُوَ آفَاقِيٌّ فَلَمَّا صَارَ كَالْمَكِّيِّ وَجَبَ عَلَيْهِ فَلَوْ نَوَاهُ نَفْلًا لَزِمَهُ الْحَجُّ ثَانِيًا. اهـ.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(رد المحتار مع الدر المختار ::460/2)

4۔ ● بعض لوگوں کو حکومت کی طرف سے حج کے مقامات پر ڈیوٹی دینے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔اگر ایسے لوگ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ احرام باندھ کر حج کے تمام ارکان پوری طرح ادا کریں گے، تو حج ہو جائے گا اور دہرا ثواب ملے گا یعنی حج کا بھی اور حاجیوں کی خدمت کا بھی۔۔
●اگر کوئی شخص فوج کی طرف سے حج کرنے کے لیے جائے گا تو اس کا فرض حج ادا ہوجائے گا۔
( حج کےمسائل کاانسائیکلوپیڈیا :: 421/2)

واللہ سبحانہ اعلم
؎ 19 رجب۔ 1444ھ
10 فروری، 2022ء

اپنا تبصرہ بھیجیں