صبح و شام کے اذکار کا وقت

فتویٰ نمبر:868

سوال: صبح و شام کے اذکار کا وقت بتادیں..کیا شام کے اذکار مغرب کے بعد بھی کیے جاسکتے ہیں.

والسلام

سائہ کا نام: بنت عبداللہ

الجواب حامدۃو مصلية

صبح کے اذکار کا مستحب وقت فجر سے لےکر طلوع آفتاب تک ہےاور عصر کے اذکار کا وقت عصر سے غروب آفتاب تک۔خواہ آپ ان اوقات کے شروع میں پڑھ لیں یا آخر میں۔کیونکہ ان اذکار کی حکمت دن کا افتتاح اور اختتام اللہ کے ذکر سے کرنا ہوتاہے۔قرآن مجید کی یہ آیت مبارکہ بھی اس پر دلالت کرتی ہے۔

’’ وَسَبِّح بِحَمدِ رَ‌بِّكَ قَبلَ طُلوعِ الشَّمسِ وَقَبلَ الغُر‌وبِ

آپ طلوع شمس اور غروب شمس سے پہلے پہلے اللہ کے حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کریں۔”

(سورة ق)

لیکن اگر کوئی کسی مصروفیت کی بنا پر ان اوقات میں اذکار نہ کرسکے اور طلوع آفتاب یا غروب شمس کے بعد کر لے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔کیونکہ لغوی اعتبار سے یہ اوقات بھی صبح و شام ہی شمار ہوتے ہیں۔

واللہ الموفق

بقلم:بنت یعقوب

قمری تاریخ: ۲۲ ذوالحجہ ۱۴۳۹

عیسوی تاریخ: ۳ستمبر ۲۰۱۸

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں