سورۃ المائدہ میں دعوت ( امربالمعروف اورنہی عن المنکر) کا ذکر

دعوت
1۔امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا فرض ہے ۔{كَانُوا لَا يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُنْكَرٍ فَعَلُوهُ} [المائدة: 79]
2۔پہلی امتوں نے دعوت کے کام کو چھوڑا اس کی وجہ سے ان پر عذاب آیا۔{لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُودَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ كَانُوا لَا يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُنْكَرٍ فَعَلُوهُ} [المائدة: 78، 79]
3۔پیشین گوئی کی گئی ہے مسلمانوں کے سخت حریف دوہیں : پہلے نمبر پر یہودی دوسرے نمبر پر مشرکین ۔عیسائی ان کے مقابلے میں نرم ثابت ہوں گے۔{ لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا وَلَتَجِدَنَّ أَقْرَبَهُمْ مَوَدَّةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَصَارَى ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا وَأَنَّهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ } [المائدة: 82]

اپنا تبصرہ بھیجیں