سسرال اور شوہر کے ظلم سے بچنے کا وظیفہ

سوال:میری کزن کی ساس اور شوہر بہت برے ہیں، وہ اپنی ساس کا خیال رکھتی ہیں پر وہ ہر وقت انکی برائی کرتی ہیں، کھانا نہیں دیتی ، چوری کا الزام بھی لگا چکی اور بہت کام کرواتی ہیں اور کہتی ہیں تمہارا باپ نہیں ہے اب ہم تمہارے ساتھ کچھ بھی کر سکتے ہیں اسکے شوہر بھی بہت باتیں سناتے ہیں اپنی امی اور نند سے معافیاں منگواتے وہ بہت پریشان اور ڈسہارڈ ہیں، کچھ ایسا پڑھنے کو بتادیں جس سے انکی ساس اور شوہر انکے ساتھ اچھے ہو جائیں۔

جواب:آپ کی کزن کو چاہیے کہ وہ اللہ کی طرف متوجہ ہوں اور نماز اور صبر کے ذریعہ اللہ سے مدد طلب کریں اور اس قرآنی دعا کا کثرت سے اہتمام کریں جو خود اللہ رب العزت نے بندوں کو سکھلائی ہے اور یہ قبولیت کے زیادہ قریب ہے۔ یہ دعا مرد و عورت کو زندگی بھر مانگتے رہنا چاہیے۔

رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنِِ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَاماً

ترجمہ

”اے ہمارے رب!ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے ہمیں آنکھوں کی ٹھنڈک عنایت فرما اور ہمیں پرہیزگار لوگوں کا پیشوا بنادے“۔

شوہر کے ظلم وستم سے بچنے کےلیے یہ درود شریف نماز فجر اور بعد نماز مغرب یا بعد نماز عشاء 71 بار پڑھ کردعا کرے، انشاءاللہ شوہر بیوی پرمہربان ہوجائے گا۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِِ، صَاحِبِ الْفَرْقِ وَالْفُرْقَانِ وَجَامِعِ الْوَرَقِ وَالقُرْآنِ،وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدِِ وَّسَلِّمْ

(درود شریف سےآپ کی پریشانیوں کا حل:٦٨۔٦٩)

فقط واللہ الموفق والمعین

اپنا تبصرہ بھیجیں