تداخل آيت سجده کی متعدد صورتوں کا حکم

فتویٰ نمبر:3026

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

سواری پر آیتِ سجدہ کی تکرار کی تو کیا حکم ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

گھوڑا ، اونٹ اور ہر قسم کی گاڑی وغیرہ خشکی کی سواری پر اور ہوائی جہاز میں جو شخص گاڑی کا بااختیار ڈرائیور ہو آیت سجدہ کے تکرار سے تکرارِ سجدہ واجب ہے، یعنی جتنی بار آیت پڑھے اتنے سجدے کرے اور جو سوار ہے ڈرائیور نہیں اس کا حکم کشتی والا ہے ۔کشتی میں بہر صورت تکرارِ آیت سے ایک ہی سجدہ واجب ہے، خواہ سوار ہو یا ملاح ہو۔ اس سے معلوم ہوا کہ کشتی کے علاوہ سواریوں پر ڈرائیور اور سوار کے حکم میں فرق ہے۔(یہ ساری تفصیل سواری کے چلنے کی حالت میں ہے)

فقہاء کی عبارات سے معلوم ہوتا ہے تبدیلی مجلس یا تو اختلاف مکان کی بنا پر ہوتی ہے یا ایسے فعل کے کرنے سے جو پہلے کام کو قطع کرنے والا ہو ان دو چیزوں میں سے کوئی چیز پائی جائے تو اختلاف مجلس کا حکم لگے گا ۔ کشتی کے سوار اور دابہ (اونٹ وغیرہ) کے سوار میں فرق اسی وجہ سے ہے کہ دابہ کے (راکب) کو چلانے روکنے میں اختیار ہوتا ہے اس لیے اس کو پیدل چلنے والے کے برابر سمجھ کر تبدیلی مجلس کا حکم لگایا گیا جبکہ کشتی میں اس کو یہ اختیار نہیں ہوتا اس لیے اس پر تبدیلی مجلس کا حکم نہیں ہوتا ۔

نماز میں آیت سجدہ متعدد بار پڑھے تو جس بھی سواری پر ہو ایک ہی سجدہ واجب ہوگا۔اسی طرح اگر سواری رکی ہوئی ہو اور خارج نماز پڑھے تب بھی یہی حکم ہوگا۔

وَلَوْ تَلَاهَا وَهُوَ يَمْشِي لَزِمَهُ لِكُلِّ مَرَّةٍ سَجْدَةٌ لِتَبَدُّلِ الْمَكَانِ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وَلَوْ قَرَأَ آيَةَ السَّجْدَةِ مِرَارًا وَهُوَ يَسِيرُ عَلَى الدَّابَّةِ إنْ كَانَ خَارِجَ الصَّلَاةِ سَجَدَ لِكُلِّ مَرَّةٍ سَجْدَةً عَلَى حِدَةٍ بِخِلَافِ مَا إذَا قَرَأَهَا فِي السَّفِينَةِ وَهِيَ تَجْرِي حَيْثُ تَكْفِيهِ وَاحِدَةٌ.

(وَالْفَرْقُ) أَنَّ قَوَائِمَ الدَّابَّةِ جُعِلَتْ كَرِجْلَيْهِ حُكْمًا لِنُفُوذِ تَصَرُّفِهِ عَلَيْهَا فِي السَّيْرِ وَالْوُقُوفِ فَكَانَ تَبَدُّلُ مَكَانِهَا كَتَبَدُّلِ مَكَانِهِ فَحَصَلْت الْقِرَاءَةُ فِي مَجَالِسَ مُخْتَلِفَةٍ فَتَعَلَّقَتْ بِكُلِّ تِلَاوَةٍ سَجْدَةٌ بِخِلَافِ السَّفِينَةِ فَإِنَّهَا لَمْ تُجْعَلْ بِمَنْزِلَةِ رِجْلَيْ الرَّاكِبِ لِخُرُوجِهَا عَنْ قَبُولِ تَصَرُّفِهِ فِي السَّيْرِ وَالْوُقُوفِ وَلِهَذَا أُضِيفَ سَيْرُهَا إلَيْهَا دُونَ رَاكِبِهَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى {حَتَّى إِذَا كُنْتُمْ فِي الْفُلْكِ وَجَرَيْنَ بِهِمْ} [يونس: 22] وَقَالَ {وَهِيَ تَجْرِي بِهِمْ فِي مَوْجٍ كَالْجِبَالِ} [هود: 42] فَلَمْ يَجْعَلْ تَبَدُّلَ مَكَانِهَا تَبَدُّلَ مَكَانِهِ بَلْ مَكَانُهُ مَا اسْتَقَرَّ هُوَ فِيهِ مِنْ السَّفِينَةِ مِنْ حَيْثُ الْحَقِيقَةُ وَالْحُكْمُ وَذَلِكَ لَمْ يَتَبَدَّلْ فَكَانَتْ التِّلَاوَةُ مُتَكَرِّرَةً فِي مَكَان وَاحِدٍ فَلَمْ يَجِبْ لَهَا إلَّا سَجْدَةٌ وَاحِدَةٌ كَمَا فِي الْبَيْتِ 

ص182 – كتاب بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع – فصل في سبب وجوب السجدة – المكتبة الشاملة الحديثة

وإن كانت تسير على دابة أو في محمل فوقفت فهي على خيارها، وإن سارت بطل خيارها؛ لأن سير الدابة ووقوفها مضاف إليها. والسفينة بمنزلة البيت؛ لأن سيرها غير مضاف إلى راكبها، ألا ترى أنه لا يقدر على إيقافها وراكب الدابة يقدر

ص390 – كتاب البناية شرح الهداية – كانت قائمة فجلست بعد قوله لها أمرك بيدك – المكتبة الشاملة الحديثة

(وَالْفُلْكُ لَهَا كَالْبَيْتِ وَسَيْرُ دَابَّتِهَا كَسَيْرِهَا) حَتَّى لَا يَتَبَدَّلَ الْمَجْلِسُ بِجَرْيِ الْفُلْكِ، وَيَتَبَدَّلُ بِسَيْرِ الدَّابَّةِ لِإِضَافَتِهِ إلَيْهِ 

ص318 – كتاب الدر المختار وحاشية ابن عابدين رد المحتار – باب تفويض الطلاق – المكتبة الشاملة الحديثة

إذَا كَانَا فِي الْمَحْمَلِ يَقُودُهُمَا الْجَمَّالُ لَا يَبْطُلُ لِأَنَّهُ كَالسَّفِينَةِ فِي هَذِهِ الْحَالَةِ 

ص350 – كتاب البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري – فصل في الأمر باليد – المكتبة الشاملة الحديثة

وَفِي الْمَحْمَلِ يَقُودُهُ الْجَمَلُ وَهُمَا فِيهِ لَا يَبْطُلُ

ص388 – كتاب الفتاوى الهندية – الفصل الأول في الاختيار – المكتبة الشاملة الحديثة

وإذا قرأها مراراً على الدابة والدابة تسير، فإن كان في الصلاة تكفيه سجدة واحدة؛ لأن حرمة الصلاة تجمع الأماكن المختلفة، وإن كان خارج الصلاة يلزمه بكل مرة سجدة.

ص10 – كتاب المحيط البرهاني في الفقه النعماني – الفصل الحادي والعشرون في سجدة التلاوة – المكتبة الشاملة الحديثة

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:7/5/1440

عیسوی تاریخ:14/1/2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں