فرض کی آخری دورکعت میں کوئی سورۃ ملالی تو کیا سجدہ سھو کرنا ہوگا

سوال: فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد کوئی اور سورۃ ملائی تو اب کیا سجدہ سھو کرنا ہوگا؟ فتویٰ نمبر:99 جواب:فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت ملانے سے سجدۂِ سہو واجب نہیں ہوتا، تاہم قصداً ایسا کرنا خلاف اولیٰ ہے۔ الفتاوى الهندية – مزید پڑھیں

کیا وتر کی نماز میں مخصوص صورتیں پڑھنا واجب ہے

سوال: وتر  کی پہلی رکعت   میں سورۃ اعلیٰ دوسری رکعت  میں الکافرون  ، تیسری  رکعت میں  اخلاص پڑھنا سنت  ہے یا اسکو  معمول  بنا  سکتے ہیں ۔ یا کبھی کبھار  چھوڑدینے  کا کیا  حکم ہے ؟ فتویٰ نمبر:66  جواب :  وتر میں سورۃ الاعلیٰ   ، سورۃ الکافرون ، سورۃ اخلاص  اور معوذتین  پڑھنا سنت   ہے مزید پڑھیں

عورتوں کے لیے تراویح کی کتنی رکعتیں ہیں

سوال: تراویح  کی کتنی  رکعتیں  ہے۔  عورتوں  کے لیے  ؟ جواب:   تراویح  کی 20 رکعتیں  ہیں۔مرد  اور عورت  دونوں کے لیے  ۔ “التراویح  سنۃ  مؤکدہ  وھی عشرون  رکعۃ  باجماع  الصحابہ رضی اللہ عنھم  بعشر  تسلیمات  کما ھو المتوارات ” ( مراقی الفلاح  : بحوالہ  فتاویٰ رحیمیہ  )