سجدہ سہو سے نماز ہو جائے گی

فتویٰ نمبر:986 سوال: محترم جناب مفتیان کرام! تراویح کی نماز پڑھتے ہوئے دوسری رکعت میں بیٹھنا بھول گئی اور پھر چوتھی رکعت میں سلام پھیر کر سجدہ سہو کیا ۔اب یہ چار رکعت تراویح ہوگئی؟ یا دو رکعت تراویح اور دو رکعت نفل والسلام الجواب حامدۃو مصلية اس صورت میں آخرکی دورکعتیں تراویح شمار ہوں گی مزید پڑھیں

اگر نماز میں دعائے قنوت یا کوئی رکعت پڑھنا بھول گئے یا شک ہوگیا

فتویٰ:912 سوال: وتر میں اگر دعائے قنوت پڑھنا بھول جائیں یا رکعتوں کی تعداد بھول جائیں تو ایک رکعت اور ملا کر دونوں صورتوں میں آخر میں سجدہ سہو کرلینا درست ہے ؟ یا نہیں ؟ والسلام الجواب حامداو مصليا صورت مذكورہ میں اگروتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائیں،سورت پڑھ کے رکوع مزید پڑھیں

مسبوق مسافر کا مقیم کے پیچھے کامل نماز پڑھنا

فتویٰ نمبر:872 سوال: محترم جناب مفتیان کرام!  السلام علیکم! اگر مسافر کسی مقیم کے پیچھے تیسری رکعت میں شامل ہوجائے تو کیا وہ امام کے ساتھ دو رکعت کے بعد سلام پھیر سکتا ہے یا اس کو اپنی چھوٹی ہوئی دو رکعت پوری کرنا لازم ہوں گی؟ والسلام الجواب حامدۃو مصلية مسافر مقتدی اگر مقیم امام مزید پڑھیں

نماز ميں ایک ہی سورةکا تکرار

فتویٰ نمبر:830 سوال: محترم جناب مفتیان کرام!  مجھے بتائیں کہ اگرنمازمیں فرض رکعت میں پہلی اور دوسری رکعت میں اگر سورہ ناس آخری سورت پڑھ لی تو نماز ہو جائے گی اور وتر میں پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورہ کافرون پڑھ لی دوسری میں سورہ النصر پڑھ لی پھر تیسری میں بھی سورہ النصر مزید پڑھیں

نما ز میں مکمل فاتحہ واجب،زکوٰۃ ،وقرآن موبائل میں پڑھنے کا حکم

دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر:117 کیافرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں   نماز میں سورت فاتحہ  پوری واجب  ہے یا اکثر  حصہ پڑھ لینا واجب ادا ہونے  ہونے کے لیے کافی ہے ؟ موبائل میں قرآن پاک پڑھتے ہوئے  سکرین  کو چھونا کیسا ہے ؟ اگر کسی کے پا س مال زکوۃ مزید پڑھیں

دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت پڑھنے کا حکم

سوال:فجر کی نماز کی پہلی رکعت میں امام نے جو رکوع پڑھا، دوسری رکعت میں بھی وہی شروع کر دیا جب آدھی آیات پڑھ لیں تو یاد آنے پر دوسرا رکوع مکمل پڑھ لیا اور سجدہ سہو نہیں کیا تو کیا نماز ہو گئی؟ فتویٰ نمبر:255 الجواب حامدۃ و مصلیۃ اگر سہوا دوسری رکعت میں مزید پڑھیں

مسافر امام نے چار رکعات نماز پڑھادی تو مسافر اور مقتدیوں کی نماز کاکیا حکم ہے

.اگرامام مسافرہواوروہ ظہرکی نمازچاررکعت پڑھادے ،اس کے پیچھے کچھ مقیم مقتدی بھی ہوں پھرامام کوبعدمیں یادآئے کہ میں نے توقصرنمازاداکرنی تھی تووہ اپنی نمازدوبارہ قصردہرالے تواس صورت میں مقیم مقتدیوں کی نمازہوجائے گی یانہیں؟ فتویٰ نمبر:235 الجواب بعون الملک الوھاب: جب امام مسافر نے بحالتِ مسافرت چار رکعت نماز پڑھادی اور دو رکعت پر قعدہ مزید پڑھیں

مقتدی اگر بھول کر کھڑا ہوجائے توکیا نماز ادا ہوجائے گی

سوال :مقتدی اگر امام کے ساتھ پہلی  رکعت میں شامل ہو مگر بھول کر کھڑا ہو جائے اور ایک رکعت پڑھ کر سجدہ سھو کر لے تو کیا اس کی نماز ھو گئ؟ فتویٰ نمبر:214 الجواب حامدا و مصلیا اس صورت میں سجدہ سھو سے نماز ھو گئی لیکن ایسی صورتحال میں یہ کرنا چاہیے مزید پڑھیں

مغرب کی نماز کا وقت کب تک ہے

سوال: مغرب کی نماز کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے ؟ فتویٰ نمبر:188 الجواب حامداً ومصلیاً مغرب کی نماز کا وقت عشاء تک ہوتا ہے ، البتہ عشاء کا وقت کب شروع ہوتا ہے اس میں کچھ اختلاف ہے ، حضراتِ صاحبین اور ائمہ ثلاثہ ؒ کے نزدیک شفقِ احمر (یعنی سورج کے غروب مزید پڑھیں

رکوع میں تسبیح نہ ملنے پر رکعت نکل جاتی ہے یا نہیں

جماعت کھڑی ہوجانے کے بعد لوگ جلدی سے جاکر جماعت میں شریک ہوجاتے ہیں بعض لوگوں کورکوع کی تسبیح ایک مرتبہ بھی پڑھنے کاموقعہ نہیں مل پاتا،توکیااس رکعت کوشمار کیا جائے گا اور وہ اسکو پانے والا سمجھاجائےگا؟ فتویٰ نمبر:321 الجواب حامداًومصلیاً اگرکوئی شخص رکوع میں امام کے ساتھ شامل ہوگیا چاہے وہ لمحہ بھر مزید پڑھیں