طاقتور غذا کھائیں دماغ مضبوط بنائیں

انسان چاہے کسی بھی عمر میں ہو، جسمانی مضبوطی کی طرح دماغی طور پرمضبوط ہونا بھی اس کی اہم ترین طاقت تسلیم کی جاتی ہے۔ اگر آپ کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں تو آپ کے دماغ کا طاقتور ہونا بے حد ضروری ہے ۔ دماغی خلیات کی مرمت جسم کو ترو تازہ رکھنے میںمددگار ثابت ہوتی ہے۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ مضبوط اعصاب جسم اور دماغ کے مابین ایک مضبوط رشتے کی بنیاد قائم ہے ۔یہ رشتہ جتنا مضبوط اور صحت مند ہوگا انسانی کارکردگی اتنی ہی بہتر ہو گی۔

ایک مضبوط اعصاب کا مالک انسان خاندان و معاشرے میں بہتر کردار ادا کرنے کا اہل ہوتا ہے اور نہایت حوصلے سے کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی لئے دماغ کی مضبوطی کے لئے کچھ لوگ ورزش کرنے پر زور دیتے ہیں تو کچھ مراقبہ اور یوگا ایکسرسائز پر۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کچھ غذائیں ایسی بھی ہیںجن کے لئے سائنس یہ کہہ چکی ہےکہ ان کےا ستعمال سے دماغ کو مضبوط بنانے کا عمل دیگر عوامل کی نسبت زیادہ آسان ہے ذیل میں کچھ ایسی ہی غذاؤں کا ذکر کیا جا رہاہے جن کے ذریعے آپ کو دماغ مضبوط بنا نے میں مدد ملے گی۔

ڈارک چاکلیٹ

برٹش ماہرین دماغ کو تیز بنانے والی غذاؤں میں ڈارک چاکلیٹ کے استعمال کو بہترین قرار دیتے ہیں ۔چاکلیٹ پر ایک معروف بین الاقوامی یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق کےنتائج میں کہا گیا ہے کہ ڈارک براؤن چاکلیٹ کا استعمال انسانی جسم کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتاہے، ساتھ ہی ماہرین مدافعتی نظام کی مضبوطی کے لئے بھی چاکلیٹ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔چاکلیٹ میں پایاجانے والاکوکا، پوٹاشیم، آئرن، زنک اور میگنیشیم توجہ مرکوز کرنے اور دماغی طاقت بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ چاکلیٹ دماغی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ڈارک چاکلیٹ کھانے کے جہاں دیگر بہت سے فوائد ہیں وہیں یہ جسم کی اندرونی جلن اور ذہنی تناؤ کو بھی کم کرتی ہے۔

’کافی‘

کیا آپ بھی ’کافی‘ پینے کے شوقین ہیں ؟اگر ایسا نہیں بھی ہے تو آج کے بعد ’کافی‘ پینا شروع کردیں کیونکہ یہ دماغی خلیوں کی نشووونما بہتر بنانے میں اہم کردار کرتی ہے۔’کافی‘ پینےسے انسانی دماغ کو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ بلیک کافی دماغ میں موجود مختلف حصوں تک سنگلز بھیجنے والے وپامائن نامی مادے کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ مادہ بڑھاپے کے مختلف دماغی امراض جیسے الزائمر اور ڈیمینشیا سے بھی بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ایگزام سے پہلے پیا گیا ’کافی‘کاایک کپ آپ کو امتحان کے دباؤ سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ آپ کی کارکردگی بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

اخروٹ

ویسے تو تمام ڈرائی فروٹ ہی انسانی صحت کے لئے بہترین تصور کیے جاتے ہیںکیونکہ ان میں وٹامن ای،گڈ فیٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو انسانی صحت کے لئے بہترین تصور کیے جاتے ہیں ۔لیکن دماغی صحت کو بہترین بنانے کے لئے خاص طور پر اخروٹ کا استعمال بہترین ثابت ہوتا ہے۔ اخروٹ میں ’میلا ٹونین‘ نامی مادہ جو دماغ کو روشن رکھنے کے ساتھ اس کے ذریعے پیغام رسانی کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اخروٹ جسم میں میلاٹونین کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جس کے نتیجے میں پرسکون نیند سے بھی مستفید ہوا جاسکتا ہے۔

دالیں اور اناج

دالیں کئی اقسام کے وٹامنز کا مجموعہ ہوتی ہیں۔ خاص طور پر وٹامن 6 دماغی طاقت کو تقویت دینے کا ذریعہ ہے اور یہ انسان کو توجہ مرکوز کرنے میں بھی مدد دیتاہے۔ان میں فلوٹیے نامی وٹامن بی دماغی طاقت کو بہتر بنانے کے لئے مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ امینو ایسڈ کی مقدار کو کم کرکے ماغی افعال کو نقصان پہنچنے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

بادام

بات ہو دماغی صحت کو بہتر بنانے کی تو بادام کا ذکر نہ آئے تو بات نا مکمل سی معلوم ہوتی ہے۔یاداشت بہتر بنانی ہو،بیماریوں سے لڑنا ہو یاچاق وچوبند رہنا ہو تو بادام کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے، یہ سب بادام میںموجود وٹامن ای اور اس میں شامل فیٹی ایسڈز کی وجہ سے ہوتاہے۔ یہ میوہ دماغ پر عمر کے اثرات کو جھاڑنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مچھلی اور مچھلی کا تیل

دماغ کو تیز بنانے والی غذاؤں میںقدرت کا انمول تحفہ مچھلی بھی شامل ہے۔ دماغی طاقت کے لئے اومیگا3سے بڑھ کر شاید ہی کوئی چیز کارآمد ہے۔اگر جسم میں اومیگا3کی مقدار کم ہوجائےتو یہ دماغ کی خراب کارکردگی پر منتج ہوتی ہے۔ یہ دماغی استعداد کار اور دماغ کے باہم متصل افعال کو بہترین بناتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال یادداشت کی بہتری کے لئے بھی مفید ہے۔

کدو کے بیج

کدو کے بیج میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور کیلشیم کی غیرمعمولی مقدار دماغ کو تقویت اور اس کے خلیوں کی مرمت میں فعال کردار ادا کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں