تشہد کی حالت میں بیٹھنا دشوار ہو

فتویٰ نمبر:4069

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

ایک خاتون قیام، رکوع و سجدہ پہ قادر ہے مگر قعدہ میں پیر کے آپریشن کی وجہ سے بیٹھ نہیں سکتی، عمومی حال میں بیٹھنا بھی ہوتو پیر سیدھا کرکے بیٹھنا پڑتا ہے، کیا وہ کرسی پہ بیٹھ کر سجدہ کرسکتی ہیں؟

سجدہ میں بھی سجدہ مردوں کی طرح کرنا پڑتا ہے مکمل صحیح طور پہ سجدہ بھی بیٹھ کر ادا کرنا مشکل ہے

والسلام

الجواب حامداو مصليا

مذکورہ صورت میں یہ خاتون سجدے پر قادر ہیں، لہذا زمین پر سجدہ حقیقی کرنا ضروری ہے خواہ جس بھی طریقے سے ہو۔

باقی ان کے لیے تشہد میں مخصوص حالت میں بیٹھنا دشوار ہے تو جس طرح ان کو سہولت ہو وہ پاؤں پھیلاکر بیٹھ جائیں۔اگر پھر بھی زمین پر بیٹھنا ممکن نہ ہو تو صرف قعدہ کے لیے کرسی پر بیٹھ جایا کریں، باقی نماز پورے ارکان کے ساتھ ادا کرنا لازم ہے.اگر قدرت کے باوجود کرسی پر اشارے سے سجدہ کرے گی تو ان کی نماز ادا نہ ہوگی.

تاہم جب سجدہ کرنا بالکل ہی دشوار ہو جائے تب کرسی پر اشارے کے ساتھ نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی. 

(فتاوی قاسمیہ، باب صلوة المریض:9/48، سوال نمبر 3435)

◼من تعذر علیہ القیام صلی قاعداً، کیف شاء علی المذہب۔ وقال زفر: کالمتشہد۔ وفي الشامیۃ قال في البحر: ولایخفیٰ ما فیہ؛ بل الأیسرعدم التقیید بکیفیۃ من الکیفیات۔ (الدر المختار مع الشامي، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المریض، کراچي 25/2)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:27جمادی الاخری1440ھ

عیسوی تاریخ:5 مارچ 2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں