وقت سے پہلے اذان دینا

سوال-اگر وقت سے پہلے اذان دے دی تو کیا اعادہ ضروری ہوگا؟

الجواب باسم ملہم بالصواب

واضح رہے کہ اذان سنتِ مؤکدہ اور دینی شعار ہے ، اسلام میں اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔اذان کا مقصد نماز کا وقت داخل ہونے کی خبر دینا ہے،وقت داخل ہونے سے پہلے یہ مقصد حاصل نہیں ہوتا۔ لہذا وقت سے پہلے دی جانے والی اذان معتبر نہیں۔ اگر کسی نے غلطی سے یا قصداً وقت سے پہلے اذان دے دی تو وقت ہونے پر دوبارہ اذان دینا ضروری ہے۔

—————————————————–

حوالہ جات:

1۔الاذان سنة للصلوات الخمس و الجمعه لا سواها للنفل المتواتر و. صفة الاذان معروفة وهو كما اذن الملك النازل من السماء..

(الہدایہ ، باب الاذان 84/1)

2۔لِأَنَّهُ سُنَّةٌ  لِلصَّلَاةِ۔

(الدر المختار مع رد المحتار62/2 : ، کتاب الصلاۃ، باب الأذان)

3۔وَإِنْ أَذَّنَ قَبْلَ دُخُولِ الْوَقْتِ لَمْ يُجْزِهِ وَيُعِيدُهُ فِي الْوَقْتِ) لِأَنَّ الْمَقْصُودَ مِنْ الْأَذَانِ إعْلَامُ النَّاسِ بِدُخُولِ الْوَقْتِ فَقَبْلَ الْوَقْتِ يَكُونُ تَجْهِيلًا لَا إعْلَامًا۔

(المبسوط للسرخسي، 378/1، باب الأذان)

4۔وقال الحصکفي: فیعاد أذان وقع بعضہ قبلہ کالإقامة وقال: وہو سنة للرجال ․․․ موٴکدة للفرائض الخمس․

(الدر المختارمع رد المحتار: 63/2کتاب الصلاة، باب الاذان)

5۔(ولا يؤذن لصلاة قبل دخول وقتها ويعاد في الوقت) لأن الأذان للإعلام وقبل الوقت تجهيل”

(العناية شرح الهداية 1/ 253)

6۔قَوْلُهُ: لَا لِفَاسِدَةٍ) أَيْ إذَا أُعِيدَتْ فِي الْوَقْتِ، وَإِلَّا كَانَتْ فَائِتَة..

(فتاوى شاميه كتاب الصلا ة ، باب الاذان ، 72/2)

والله اعلم بالصواب

18دسمبر 2021

23, جمادی الاول 1442

اپنا تبصرہ بھیجیں