التیامن یعنی دائیں طرف سے شروع کرنا۔
- گردن کامسح کرنا
- قبلہ رخ بیٹھنا
- کانوں کا مسح کرتے وقت چھنگلیا کو کانوں میں ڈالنا۔
- وقت سے پہلے وضو کرنا ۔
- کھلی انگوٹھی کو ہلاناکیونکہ تنگ انگوٹھی کوہلاناضروری ہے۔
- وضوکے افعال انجام دینے میں دوسرے سے مدد نہ لینا۔صرف پانی ڈالنے میں کسی سے مدد لی جائے تو اس میں کوئی کراہت نہیں۔
- دنیوی باتیں نہ کرنا۔
- دھوپ سے گرم پانی سے وضونہ کرنا
- اونچی جگہ بیٹھنا۔
- زبان اور دل سے نیت کرنا۔
- ہر عضو کو دھوتے وقت بسم اللہ یا کلمہ یادرود شریف یادعائیں پڑھنا۔
- وضو کے بعد درود شریف یا السلام علی النبی پڑھنا۔
- وضو کے بعد کی دعا پڑھنا۔
- وضو کا بچا ہوا پانی پینا۔
- آنکھوں کے کونے، دونوں ٹخنے اور ایڑیوں پراہتمام سے پانی پہنچانا
- دونوں پاؤں بائیں ہاتھ سے دھونا۔
- اعضائے وضوکوزیادہ سے زیادہ دھونا؛تاکہ قیامت میں اعضا اتنے زیادہ چمکیں۔
- سردی میں پہلے دونوں پاؤں گیلے کرنا۔
- رومال وغیرہ سے صاف کرنا۔
- وضو کے بعد ہاتھوں کو نہ جھاڑنا۔
- وضوکے بعد سورة القدر پڑھنا۔
- وضوکے بعد تحیة الوضو پڑھنا۔