زخم کے خون سے روزے کاحکم

سوال: روزے کی حالت میں اگر خون نکل جائے تو کیا روزے پراثرپڑتا ہے؟ مذکورہ خاتون کو آنتوں میں زخم اور قبض کا مسئلہ ہے اور اسی وجہ سے خون نکلا۔

الجواب باسم ملھم الصواب

واضح رہے کہ روزے کی حالت میں خون نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا بلکہ منہ یا ناک وغیرہ کے راستے سے جسم کے اندر کوئی چیز جانے سے روزہ ٹوٹتا ہے اس لیے مذکورہ خاتون کا روزہ خون نکلنے سے نہیں ٹوٹے گا۔
——————————————–
حوالہ جات :

1۔إنما الوضوء مما یخرج ولیس مما یدخل ، وإنما الفطر ممادخل ولیس مماخرج۔
(السنن الکبریٰ للبیہقی: رقم الحدیث:8253)
ترجمہ:بے شک وضو اس سے ہے جو چیز نکلتی ہے نہ کہ اس سے جو داخل ہوتی ہےاور روزہ اس سے ٹوٹتا ہے جو چیز داخل ہوتی ہے نہ کہ خارج ہوتی ہے۔
—————————————-
1۔(وکذالا تکرہ حجامۃ) ای الحجامۃ التی لاتضعفہ عن الصوم وینبغی لہ ان یؤخرھاالی وقت الغروب والفصد کالحجامۃ۔
(فتاوی شامیہ: ج 2، ص 419)
——————————————-
1۔خون نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
(آپ کے مسائل اور ان کا حل: ج 3،ص 289)
—————————————–
واللہ اعلم بالصواب
3مئی 2023
13شوال 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں