عورت کا نماز کے دوران کلائی کھلی رہ جانانیزکلائی سے کیا مراد ہے؟

فتویٰ نمبر:2025

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام عليكم ورحمة اللہ 

خاتون کی نماز پڑھتے ہوئی کتنی کلائی کھلی رہ جائے تو نماز نہیں ہوتی؟کلائی سے کہنی تک ایک عضو ہے یا کندھے تک پورا بازو ایک عضو ہے؟کس کے ربع کا اعتبارہے؟

و السلام: 

الجواب حامدا و مصليا

اگر عورت کی کلائی کا چوتھائی حصہ یا اس سے زیادہ نماز کی حالت میں تین مرتبہ تسبیح پڑھنے کی مدت کے بقدرکھلا رہا تو اس کی نماز فاسد ہو جائے گی؛ اس لیے کہ کلائی عورت کے ستر میں داخل ہے اور ستر کا چوتھائی حصہ کھلا رہنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے (۱)

کلائی گٹوں سے شروع ہوتی ہے اور کہنی پر ختم ہوتی ہے۔ گٹا کلائی کا حصہ ہے جبکہ کہنی کلائی کا حصہ نہیں۔ (۲)

 (۱) ویمنع حتی انعقادہا کشف ربع عضوٍ قدر أداء رکن بلاصنعہ- وذلک قدر ثلث تسبیحات۔(رد المحتار: ۲/۸۲)

(۲) وَفِي الْحُرَّةِ هَذِهِ الثَّمَانِيَةُ، وَيُزَادُ فِيهَا سِتَّةَ عَشَرَ: السَّاقَانِ مَعَ الْكَعْبَيْنِ، وَالثَّدْيَانِ الْمُنْكَسِرَانِ، وَالْأُذُنَانِ، وَالْعَضُدَانِ مَعَ الْمِرْفَقَيْنِ، وَالذِّرَاعَانِ مَعَ الرُّسْغَيْنِ وَالصَّدْرُ، وَالرَّأْسُ، وَالشَّعْرُ، وَالْعُنُقُ، وَظَهْرُ الْكَفَّيْنِ.

فقط۔ و اللہ اعلم بالصواب

قمری تاریخ: ۱۹ربیع الاول١٤٤٠

عیسوی تاریخ:۲۹ نومبر ٢٠١٨

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں