عورت کےلیے لیزر کے ذریعےچہرے کے بال صاف کرانے کا حکم

سوال: میں لیزر سے چہرے کے بال ریموو کروانا چاہتی ہوں کیا ایسا کروانا درست ہو گا ؟

الجواب باسم ملھم الصواب

واضح رہے کہ چہرے کے زائد بالوں کو صاف کرنا عورت کے لیے جائز ہے البتہ لیزر کے بجائے کریم وغیرہ کا استعمال کیا جائے لیزر سے اجتناب بہتر ہے۔

(والنامصة الخ) ذکرہ فی الاختیارأیضاً وفی المغرب النمص نتف الشعرومنه المنماص المنقاش اھ ۔۔ولعله محمول علی ماإذافعلته لتتزین للأجانب ،وإلافلوکان فی وجھھاشعر ینفرزوجھاعنھا بسبیله ففی تحریم إزالته بعد،لأن الزینة للنساء مطلوبة للتحسین ،إلاأن یحمل علی مالاضرورۃإلیه ،لمافی نتفه بالمنماص من الإیذاء وفی تبیین المحارم ،إزالةالشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأۃ لحیةأوشوارب فلاتحرم إزالته بل تستحب

ردالمحتارعلی الدرالمختار: 373/6)

الأصل فی الأشیاءالإباحةحتی یدل الدلیل التحریم۔

(الاشباہ والنظائر)

اپنا تبصرہ بھیجیں