ڈالڈا گھی کے استعمال کا کیا حکم ہے

سوال: کیا ڈالڈا گھی قادیانی مصنوعات میں سے ہے؟ اس کے استعمال کا کیا حکم ہے؟
الجواب باسم ملھم بالصواب
ہماری معلومات کے مطابق ڈالڈا گھی کی فیکڑی کا تعلق یونی لیور(سابقہ لیور بردار )کمپنی سے ہے، کسی قادیانی کمپنی سے نہیں ہے۔ لہذا ان کی مصنوعات کو استعمال کرنا جائز ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
وَتَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوٰى ۖ وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۖ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ (سورہ المائدہ، الآیۃ: 2)
ترجمہ:اور نیکی اور تقوی میں ایک دوسرے کا تعاون کرو ،اور گناہ اور ظلم میں ایک دوسرے کا تعاون نہ کرو اور اللہ کے عذاب سے ڈرتے رہو بےشک اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔
فقط
واللہ اعلم بالصواب
15 جمادی الثانی 1444ھ
5 دسمبر 2022

اپنا تبصرہ بھیجیں