گدھی کا دودھ دوا کے طور پر استعمال کرنا

سوال: کیا گدھی کا دودھ دوا کے طور پہ استعمال کرنا جائز ہے ؟
الجواب باسم ملهم الصواب!
واضح رہے کہ گدھی کا دودھ پینا حرام ہے، تاہم ضرورتِ شدیدہ ہو، تو اس صورت میں علاج کے طور پر گدھی کا دودھ پینے کی گنجائش ہوگی، بشرطیکہ مندرجہ ذیل شرائط پائی جائیں:
(1) حالتِ اضطرار ہو کہ حرام چیز کا استعمال نہ کرنے کی صورت میں جان جانے کا اندیشہ ہو۔
(2) کوئی متبادل حلال چیز یا طریقۂ علاج موجود نہ ہو، جو مذکورہ بیماری کے لیے مفید ہو۔
(3) ماہر، مسلمان طبیب یا ڈاکٹر یہ تجویز دے کہ بیماری کا علاج صرف اسی حرام چیز کے استعمال پر منحصر ہے۔
(4) حرام چیز سے لذت حاصل کرنا مقصود نہ ہو۔
(5) بقدرِ ضرورت استعمال کیا جائے۔
================
1)وأَمَّا الْحِمَارُ الْأَهْلِيُّ فَلَحْمُهُ حَرَامٌ، وَكَذَلِكَ لَبَنُهُ۔
( الفتاوی الهندية: 290/5)

2)يجوز للعليل شرب الدم والبول وأكل الميتة للتداوي إذا أخبره طبيب مسلم أن شفاءه فيه ولم يجد من المباح ما يقوم مقامه .
(الفتاوى الهندية: 355/5)
والله سبحانه وتعالى اعلم!
2/3/1444
29/9/22

اپنا تبصرہ بھیجیں