جیلاٹن ملی دوا کا حکم

سوال : مجھے مائگرین سر درد کے لیے 80 ملی گرام پروپرانولول دی ہے جس میں جیلٹن ہے۔ یہ دوائی سارا دن آہستہ آہستہ بدن میں شامل ہو کر اثر کرتی رہتی ہے۔ بار بار نہیں لینی پڑتی۔ پاکستان میں indrol کے نام اس کی قسم ملتی ہے جو فورا خون میں شامل ہوجاتی ہے اور دن میں کئی بار لینی پڑتی ہے۔
دوائی کی معلومات میں جیلٹن کے ذریعے کا نہیں بتایا گیا کہ یہ حلال جانوروں کا ہے یا سور کا؟
کیا اسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ مجھے بہت سخت مائگرین ہوتا ہے جو کئی دن رہتا ہے ساتھ الٹیاں بھی ہوتیں ہیں۔
سائلہ UK میں رہتی ہیں۔
الجواب باسم ملہم الصواب

مذکورہ سوال میں جس دوائی کے بارے میں پوچھا گیا ہے اس کے اجزائے ترکیبی میں جیلیٹن شامل ہے جو حلال اور حرام دونوں ہو سکتا ہے اور غیر مسلم ممالک میں اکثر وبیشتر اسے حلال ذرائع سے حاصل نہیں کیا جاتا ۔
اس لیے حرمت کا غالب امکان ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے اور وہاں کسی دیندار ڈاکٹر سے ایسی دوا تجویز کرنے کا مشورہ کریں جو حلال اجزا پر مشتمل ہو۔ حوالہ جات
1.یا ایھا الذین آمنو کلوا من الطیبات (المؤمنون:51)
ترجمہ:اے ایمان والو:پاک چیزیں کھاؤ
فقط واللہ اعلم
22اگست 2022

اپنا تبصرہ بھیجیں