عدت میں پاؤڈر لگانے اور ٹاپس پہننے کا حکم

فتویٰ نمبر:4064

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

1)کسی کے ایسے ٹاپس ہوں جو 20 سال سے نہ اتارے ہوں اور اب اتر بھی نہیں رہے تو کیا انہیں بھی عدت میں اتارنا لازمی ہے جبکہ اسے اتارا نہ جائے اور ڈوپٹے میں چھپا لیا جائے۔

2)اور اگر پسینے کی وجہ سے پاؤڈر لگانے کی عادت ہو اور پاؤڈرتو خوشبو والے آتے ہیں تو کیا عدت میں عورت پاؤڈر بھی نہیں لگاسکتی؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

1)عدت میں عورت کے لیے زیب وزینت کو ترک کرنا واجب ہے، اور کانوں کے زیورات بھی زیب وزینت میں شمار ہوتے ہیں،لہذا انہیں اتارنا بھی ضروری ہے تو بغیر ایذاء کے ان کو اتارنے کی کوشش کی جائے۔اگر باوجود کوشش کے نہ اتر پائیں تو پھر انہیں ڈوپٹے سے ڈھانپ کر رکھیں۔

(2)باقی خوشبو لگانا بھی زیب و زینت میں شمار ہوتا ہے لہذا خوشبودار چیزوں کے استعمال سے حتی الامکان بچا جائے۔ پاؤڈر استعمال کیے بنا بھی پسینے کو نہا کر یا کسی دوسرے ذریعہ سے دور کرنا ممکن ہو یا مارکیٹ میں کوئی دوسرا پاؤڈر بغیر خوشبو کا دستیاب ہو تو وہ لیا جائے اور خوشبودار پاؤڈر استعمال نہ کیا جائے۔ البتہ اگر بہت ضروری ہو تو صرف رات میں استعمال کرلیں دن کو نہ لگایا جائے۔

◼عن أم عطية رضي الله عنها أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: “لا تُحِدُّ امرأة على ميت فوق ثلاث، إلا على زوج، أربعة أشهر وعشراً، ولا تلبس ثوباً مصبوغاً إلا ثوب عَصْبٍ ولا تكتحل ولا تمس طيباً إلا إذا طهرت نُبذةً من قُسطٍ أو أظفار”. 

(صحیح البخاری: 5342)

◼”الإحداد: لزوم بيت زوجها واجتناب ما يدعو إلى جماعها من الزينة والطيب، ولباس زينة، وحناء، وحلي، وكحل ونحوه، وإن تركت الإحداد أثمت وتستغقر الله وتتوب إليه”۔

(الموسوعة الفقهية:139/3)

◼”وعلى المبتوتة والمتوفى عنها زوجها -اذا كانت بالغة مسلمة-الاحداد”

(مختصرالقدورى،كتاب العدة: 534)

◼”الكحل، لما فيه من زينة العين. وأجاز فقهاء المذاهب كلهم الكحل لضرورة أو حاجة ليلاً لا نهاراً”.

(کتاب فقہ الاسلامی:7205/9)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:9جمادی الاخری1440ھ

عیسوی تاریخ:16 فروری

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں