لڑکوں کا فیشنی بال کٹوانا

سوال:آج کل لڑکے فیشن ہیئر کٹ لیتے ہیں جس میں سائیڈز سے بال صاف کر لیتے ہیں اور درمیان میں بال رکھتے ہیں یا سائیڈز میں کٹ لگواتے ہیں۔ کیا اس طرح کٹنگ کروانا جائز ہے ؟
الجواب باسم ملھم الصواب:
آج کل بالوں کے جو مختلف انداز رائج ہیں ان کے بارے اصولی حکم یہ ہے کہ ایسے بال بنوانا اور رکھنا جو کفار اور فساق کا شعار بھی نہ ہوں اور کفار و فساق کے ساتھ مشابہت بھی مقصود نہ ہو تو پھر اس کی گنجائش ہوگی ۔اسی طرح سر کے کچھ حصے کےبال منڈوانا اور بعض حصے کے بڑے چھوڑ دینا جائز نہیں گناہ ہے حدیث میں اس کی ممانعت آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؎۔
حوالہ جات:
1:مشکٰوۃ المصابیح میں ہے۔
عن ابن عمر رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من تشبہ بقوم فھو منھم:
( ج: 2/1264)
ترجمہ:حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔جس نے جس قوم کی مشابہت اختیار کی پس وہ انہی میں سے ہے”

2:فتاوی ہندیہ میں ہے :
“يكره القزع، وهو أن يحلق البعض ويترك البعض قطعاً مقدار ثلاثة أصابع، كذا في الغرائب”. (5/ 357)
والله سبحانه وتعالى اعلم
تاريخ:12/9/22
15صفر1444

اپنا تبصرہ بھیجیں