مردکے لیے چاندی کی چین پہننا

فتویٰ نمبر:904

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

میرابیٹا سولہ سال کاہےاس کو چاندی کی چین پہننی ہے کیا وہ پہن سکتا ہےاورکتنےوزن تک کی پہن سکتا ہے؟

والسلام

سائل کا نام:میمونہ

 الجواب حامدةومصلیة

مرد کے لیے زیور میں صرف چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے، اس کے علاوہ کسی بھی قسم کا زیور مرد کے لیے جائز نہیں اور چاندی کی انگوٹھی بھی اس وقت جائز ہے جب وہ ایک مثقال (۴/ گرام ۳۷۴ملی گرام) سے کم کی ہو ، اور عورتوں کے انگوٹھی کےمشابہ نہ ہو ؛ کیونکہ عورتوں کے ڈیزائن پر بنی ہوئی انگوٹھی مردوں کے لیے مکروہ ہے۔ چاندی کی انگوٹھی کے علاوہ مرد کے لیے سونے ، چاندی کی چین رِنگ یا کسی اور زیور کا استعمال جائز نہیں۔

و(لایتحلی) الرجل (بذھب وفضۃ) مطلقا (الا بخاتم منطقۃ وحلیۃ سیف منھا) ( الدر المختار مع الشامی : کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی اللبس ۵۱۶/۹)

ویکرہ للرجال التختم بما سوی الفضۃ، کذا في الینا بیع۔ (ہندیۃ، الباب العاشر في استعمال الذہب والفضۃ، زکریا قدیم۵/۳۳۵، جدید ۵/۳۸۸، شامي، زکریا ۹/۵۱۶، کراچي۶/۳۵۹)

وتکرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔الکیس الذي یعلق،تحتہ فی الشامیۃ والمراد بالکیس المعلق نحو کیس التمائم المسماۃ بالحمائل، فإنہ یعلق بالعنق۔

(شامي، کتاب الحظر والإباحۃ، فصل في اللبس، زکریا ۹/۵۱۰، کراچي ۶/۳۵۴)

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم : بنت عبدالباطن عفی عنھا 

قمری تاریخ:٢٧ذیقعد ١٤٣٩

عیسوی تاریخ:١٠ اگست٢٠١٨

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں