مہندی میں مختلف نقش ونگار بنانا

سوال : کیا مہندی میں اس طرح سےڈرم(ڈھول) وغیرہ بنانا صحیح ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب
عورتوں کے لیےمہندی کے مختلف ڈیزائن بنانا جائز ہے بشرطیکہ محرم کے لیے لگائی جائے۔ البتہ سوال کے ساتھ منسلک تصویر کے مطابق ڈھول وغیرہ بنانا مکروہ ہے کیونکہ شریعت میں ان آلات کے استعمال سے منع فرمایا گیا ہے۔
===============
حوالہ جات:
1 ۔” ولا بأس للنساء بخضاب الید والرجل مالم یکن خضاب فیہ تماثیل،ویکرہ للرجال والصبیان،لأن ذلک تزین وھو مباح للنساء دون الرجال۔۔۔۔الخ“۔
(البحر الرائق : 88/22)۔

2 ۔”قال فی الوجیز : ولاباس بخضاب الید والرجل للنساء مالم یکن خضاب فیہ تماثیل“۔
(غمزعیون البصائر شرح کتاب الاشباہ والنظائر: احکام الانثی، 388/3،دارالکتب العلمیہ، بیروت)۔

واللہ اعلم بالصواب ۔
07/01/1444
06/08/2022

اپنا تبصرہ بھیجیں