السلام علیکم
میں آسٹریلیا میں ۱۸ سال سے رہ رہی ہوں، شروع میں حجاب نہیں کرتی تھی مگر جلد ہی خود سے ہی شروع کردیا تھا، میرے ۳ بچے ہیں ماشاءاللہ، دو لڑکے اور ایک لڑکی۔ میری بیٹی ۹ سال کی ہوگئی ہے۔ میرے بچے یہاں کے گورنمنٹ اسکول میں جاتے ہیں جب کہ یہاں اسلامک پرائیوٹ اسکول بھی ہیں۔ سات سال کی عمر میں میری بیٹی نے یہاں کے لوکل اسکول میں حجاب شروع کردیا، شروع میں عجیب اس لئے لگا کہ پورے اسکول میں واحد بچی تھی۔ اسکول پرنسپل کی اجازت کے بغیر شروع کرنے کی وجہ سے ڈر تھا کہ وہ مجھے اپنے بچوں کو اسلامک اسکول بھیجنے کا نہ کہہ دیں۔ لیکن ماشاءاللہ، اللہ پاک نے کرم کیا اور اساتذہ نے حجاب کی وجہ پوچھی تو میں نے مسلم ہونے کی حیثیت سے اس کی اہمیت بتائی۔ اور پھر میری بیٹی ہر دن استعمال کرنے لگی۔ جب کہ اسکول میں اور بھی مسلمان بچیاں بھی تھیں لیکن کبھی کسی نے پہلا قدم نہیں اٹھایا تھا۔ پھر اس مستقل مزاجی کو دیکھتے ہوئے پرنسپل نے میرے ساتھ میٹنگ کی کہ ہم حجاب کو اپنے یونیفارم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ اور مسلمان لڑکیاں بھی حجاب کو اچھے سے اپنا سکیں۔ کیونکہ میں اسکول کونسل کی ممبر تھی تو میرے کلئر کرنے پر اسکول نے حجاب کو باقاعدہ منظور کردیا اور الحمداللہ آج Perth شہر کے ایک لوکل گورنمنٹ اسکول میں حجاب بطور یونیفارم شامل ہے۔ ( یہ میری سچی کہانی ہے حجاب پر مسابقہ کے لئے)۔ شکریہ