الٹراساؤنڈ کے ذریعے بچہ کی جنس معلوم کرنے کاحکم

فتویٰ نمبر:731

سوال :کیا الٹراساؤنڈ  کے ذریعے معلوم کرنا کہ ماں کے رحم میں لڑکا ہے یا لڑکی جائز ہے ؟

جواب : الٹراساؤنڈ  کے ذریعہ معلوم  کرنا کہ ماں کے رحم میں لڑکا ہے یا لڑکی جائز ہے لیکن اس پر یقین نہیں کرنا چاہیے  کیونکہ اس  کے ذریعے جو علم حاصل ہوتا ہے  وہ یقینی  نہیں ہے اس میں غلطی کا قوی امکان ہے اور یہ حق  تعالیٰ کے علم غیب  کے منافی  بھی  نہیں ہے  کیونکہ الٹراساؤنڈ  وغیرہ  سے تخمینہ اور اندازہ ہوتا ہے یقینی علم صرف  حق تعالیٰ کو ہے اور یہ اندازہ بھی آلات  وتجربات  سے ہوتا ہے  جبکہ حق تعالیٰ کو ان چیزوں  کے بغیرعلم  ہے ۔

اس مسئلہ کی تفصیل مطلوب ہوتو مطالعہ کریں معارف القرآن (342,347/ج3)

فی التفسیر  المنیر  : قال القرطبی  وقد یعرف  بطول التجارب  اشیاء من ذکورۃ الحمل واثوثتہ الی غیر ذلک  ( 21:179) واللہ سبحانہ تعالیٰ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں