اہان نام رکھنا

سوال: Ahaan نام رکھنا کیسا ہے؟
الجواب باسم ملهم الصواب
سائل نے جس نام کا انگریزی تلفظ Ahaan لکھا ہے، اس کو اردو میں احان یا اہان تلفظ کیا جائے گا ۔ اگر سائل کی مراد احان ہے تو تلاش کے باوجود اس کے لغت میں کوئی معنی نہیں مل سکے۔ البتہ اَحَنَ اَحْناً کے معنی بغض و کینہ رکھنا لکھا ہوا ہے۔
اور اگر سائل کی مراد اہان ہے تو اس کے معنی بھی نہیں مل سکے البتہ اہانة کے معنی حقیر، رسوا اور بے عزت ہونے کے آتے ہیں ۔
یہ دونوں ہی الفاظ ایسے ہیں جس سے کسی بچہ کو موسوم کرنا مناسب نہیں۔
جس لفظ کے اچھے معنی یا اچھی نسبت معلوم نہ ہو ایسے نام نہ رکھے جائیں بلکہ انبیاء علیہم السلام اور حضراتِ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے۔
—————————–

حوالہ جات:

1۔اَحِنَ احناً۔ پوشیدہ دشمنی اور کینہ رکھنا
(مصباح الغات)

2۔ آحَنَ۔ ( معجم الوسیط)
آحَنَهُ۔ مواحنة. عاداه . يقال بينهما مظاغنة عظيمة

3۔ اہانة۔
(اسم)
١۔ مصدر اهان
٢۔ استخفاف بشي اؤ بشخص واحتقاره واذلاله
(المعنی)

والله تعالى أعلم بالصواب
5 جمادی الثانی 1440ھ
29 دسمبر 2022ء

اپنا تبصرہ بھیجیں