عقل مندوں کی نشانیاں ( سورۃ الرعد)

آیت نمبر 19 تا 22 میں عقل مندوں کی 8 نشانیاں بتائی گئی ہیں کہ وہ :
1۔اللہ سے ڈرتے ہیں۔
2۔آخرت کے دن حساب کتاب سے ڈرتے ہیں۔
3۔نمازکے پابند ہوتے ہیں۔
4۔اللہ کی راہ میں موقع بموقع خرچ کرتے رہتے ہیں۔
5۔وعدے کی پاسداری کرتے ہیں،وعدہ توڑتے نہیں۔
6۔رشتے ناطے توڑتے نہیں ،جوڑتے ہیں۔
7۔برائی کابدلہ اچھائی سے دیتے ہیں۔
8۔مشکلات میں صبروہمت سے کام لیتے ہیں۔
اس کے مقابلے میں بدبختوں کی نشانیاں یہ بتائی گئی ہیں کہ وہ وعدے کے پکے نہیں ہوتے، معاہدے توڑتے رہتے ہیں، رشتے ناطوں کا پاس لحاظ نہیں رکھتے اور زمین میں دہشت گردی ، فتنہ وفساد پھیلاتے ہیں۔{وَالَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ أُولَئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ} [الرعد: 25]

اپنا تبصرہ بھیجیں