بلی کا گاڑی کے نیچے آجانا

سوال:گاڑی چلاتے ہوئے بہت احتیاط کے باوجود بھی بلی اچانک سامنے آکر مر جائے تو کیا ڈرائیور کو گناہ ہوگا؟ اور اس کا کفارہ بھی ہوگا؟

الجواب باسم ملھم الصواب

اگر بلی اچانک گاڑی کے سامنے آکر مر جائے تو اس صورت میں ڈرائیور پر کوئی کفارہ نہیں ہے اور اللہ سبحانہ وتعالی کی ذات سے امید ہے کہ اس پر کوئی گناہ بھی نہیں ہو گا ۔ البتہ اگر ڈرائیور اپنے دل میں ندامت محسوس کرے تو اس پر توبہ استغفار کرے۔

———————–
حوالہ جات:
1۔قرآن کریم میں آتا ہے کہ:

لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا (البقرة:286)
ترجمہ: اللہ کسی جان پر اس کی طاقت کے برابر ہی بوجھ ڈالتا ہے ۔

2۔ وأما قوله عليه السلام: ” «رفع عن أمتي الخطأ والنسيان»
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (2 / 776)

والله تعالى أعلم بالصواب
22 جمادی الاول 1444ھ
16 دسمبر 2022

اپنا تبصرہ بھیجیں