ڈاکٹر کا جھکنے سے منع کرنے پر نماز کا حکم

سوال:اگر کسی میڈیکل مسئلہ کے تحت ڈاکٹر جھکنے سے منع کر دیں تو کیا نماز بیٹھ کر ادا کی جاسکتی ہے۔؟
تنقیح: مسئلہ کی وضاحت فرما دیجیے۔
جواب تنقیح: میری بہن حاملہ ہے اور اسے بلیڈنگ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے جھکنےسے منع کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بیڈ ریسٹ کریں۔

الجواب باسم ملہم الصواب
مذکورہ خاتون کو اگر ماہر اور دیندارڈاکٹریہ مشورہ دےرہی ہیں توان خاتون کے لیے بیٹھ کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔
حوالہ جات :
1.وإن عجز عن القيام والركوع والسجود وقدر على القعود يصلي قاعداً بايماء ويجعل السجود أخفض من الركوع.
(الفتاوى الهندية:جلد 1 صفحہ 134)
2.وان لم يكن كذالك ولكن يلحقه نوع مشقة لا يجوز ترك القيام.
(الفتاوى التاتارخانية: جلد 2،صفحہ 667)
—————‐————————
واللہ اعلم بالصواب
28 اگست2022
30 محرم 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں