ہیئر ریمول مشین کا استعمال۔

سوال:یہ جو مشین ہوتی ہیں بال صاف کرنے والی ۔ایک دو مرتبہ اسے استعمال کرنے سے بال بہت کم ہو جاتے ہیں پھر آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں ۔کیا اس کا استعمال کرنا جائز ہے ؟ چہرے ، بازو اور ٹانگوں پر ۔
الجواب باسم ملہم الصواب
عام طور پر بال صاف کرنے والی مشین دو طرح کی ہوتی ہے ایک وہ جو جلد کے اوپر سے بال کاٹ دیتی ہے، دوسری جو بال جڑ سے نکال دیتی ہے ۔
ان دونوں طرح کی مشینوں کا استعمال درست ہے،بشرطیکہ بلا ضرورت بھنویں بنانے کے لیے استعمال نہ کیا جاۓ اور صحت کے لئے نقصان دہ نہ ہو ۔
____________
حوالہ جات :-
1۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دَخَلْتَ لَيْلًا فَلَا تَدْخُلْ عَلَى أَهْلِكَ حَتَّى تَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ وَتَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ ۔
( صحيح بخاري كتاب النكاح , رقم الحدیث 5246)
سیدنا جابر بن عبد اللہ﷜ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے فرمایا جب تو رات کے وقت گھر پہنچے تو اپنی اہلیہ کے پاس نہ جا حتى کہ وہ عورت جسکا خاوند غائب رہا ہے لوہا استعمال کر لے (یعنی زیر ناف بال مونڈ لے) اور پراگندہ بالوں والی کنگھا کر لے ۔
2۔وارَادَ بِالِاسْتِحْدَادِ أَنْ تُعَالِجَ شَعْرَ عَانَتِهَا بِمَا مِنْهُ الْمُعْتَادُ مِنْ أَمْرِ النِّسَاءِ يَعْنِي مِنَ النَّتْفِ وَالتَّنَوُّرِ، وَلَمْ يُرِدْ بِهِ اسْتِعْمَالَ الْحَدِيدِ، فَإِنَّ ذَلِكَ غَيْرُ مُسْتَحْسَنٍ فِي أَمْرِهِنَّ).
(تكملة فتح الملهم بشرح صحيح الإمام مسلم 88/1)
_________
کتب فقہ :-
1۔قال في الهندیة: ولو عالج بالنورة یجوز، کذا في الغرائب. وفي الأشباه: والسنة في عانة المرأة النتف ۔
(فتاوی شامیہ ، 241/5)
واللہ اعلم بالصواب
10ستمبر 2022
13صفر 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں