حالت حیض میں عمرہ کرنا

فتویٰ نمبر:825

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

ایک خاتون کی ہمیشہ سے سات دن کی ہی عادت ہے کبھی بھی سات دن سے اوپر ایک دھبہ آنے ا بھی معمول نہیں رہا ۔ اس لیے مکہ پہنچ کر انہوں نے ساتواں دن پورا ہوتے ہی غسل کرکے عمرہ ادا کرنے چلی گئیں عمرے کی ادائی میں کچھ تری محسوس نہیں ہوئی نہ بیت الخلا گئیں ۔عمرہ ادا کرنے کے بعد دوپہر کو واپسی ہوئی تو ان کو ہلکا گلابی مائل سفید دھبانظر آیا اور اس کے بعد دھبامطلقا نہیں آیا اب ان کے عمرے کا کیا حکم ہے ؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

مدت حیض میں جو رنگ نظر آئے وہ حیض ہی شمار ہوتا ہے،لہذا یہ گلابی دھبہ بھی حیض کے حکم میں ہو گا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان خاتون نے نادانستگی میں عمرے کا طواف حالت حیض میں کیا،جس کی وجہ سے ان پر ایک دم لازم ہے،البتہ چونکہ یہ کام بلا قصد ہوا لہذا ان شاء اللہ گناہ گار نہ ہوں گی اور دم جو واجب ہوا ہے، طواف کا اعادہ کرنے سے دم ساقط ہو جائے گا۔

لیکن اگر وہ وطن واپس آگئی ہیں تو اب ان پر اعادہ نہیں بلکہ دم ہی لازم ہوگا۔

▪(ولو طاف للعمرة كله او اكثره او اقله،ولو شوطا او حائضا او نفساء او محدثا،فعليه شاة)

( المناسك:٣٥٢)

▪فإن رجع إلی أہلہ قبل أن یعید فعلیہ دم لترک الطہارۃ فیہ، ولا یؤمر بالعود لوقوع التحلل بأداء الرکن۔ 

(ہندیۃ، الفصل الخامس في الطواف والسعي، والرمل، ورمي الجمار، زکریا: قدیم ۱/ ۲۴۷)

▪أو طاف لعمرتہ وسعی محدثا ولم یعد، أي تجب شاۃ لترکہ الواجب، وہو الطہارۃ، ولا یؤمر بالعود إذا رجع إلی أہلہ لوقوع التحلل بأداء الرکن مع الحلق، والنقصان یسیر۔ 

(البحرالرائق، زکریا :۳/ ۳۸)

▪قال الحصکفی (: وماتراه من لون ککدرة و تربیة فی مدته المعتادة سوی بیاض خالص، حیض۔ ( الدر المختار علی صدر رد المحتار ج۱/ ۲۸۹ باب الحیض)

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم : بنت ابو الخیر سیفی عفی عنہا

قمری تاریخ:٢١ ذى الحجة ١٤٣٩ھ

عیسوی تاریخ:٣١ اگست٢٠١٨ ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں