محرم اور غیر محرم رشتے

فتوی نمبر:862

سوال: محرم اور غیر محرم کون کون سے رشتے ہیں وضاحت کردیجیے.

والسلام

سائہ کا نام: بنت عبداللہ

الجواب حامدۃو مصلية

محرم وہ رشتہ جس سے ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہو خواہ اس کا تعلق نسب سے ہو جیسے والد ،بھائی ،بیٹا,چچا, ماموں. یا اس کا تعلق سسرالی رشتے سے ہو، جیسے سسر ,داماد یا تعلق رضاعت یعنی دودھ کے رشتہ سے ہو، جیسے دودھ شریک بھائی، رضاعی والد۔

وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْـهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُيُوْبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَهُنَّ اِلَّا لِبُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اٰبَآئِهِنَّ اَوْ اٰبَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اَبْنَآئِهِنَّ اَوْ اَبْنَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِىٓ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِىٓ اَخَوَاتِهِنَّ اَوْ نِسَآئِهِنَّ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُنَّ اَوِ التَّابِعِيْنَ غَيْـرِ اُولِى الْاِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّـذِيْنَ لَمْ يَظْهَرُوْا عَلٰى عَوْرَاتِ النِّسَآءِ ۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِيْنَ مِنْ زِيْنَتِهِنَّ ۚ وَتُوْبُـوٓا اِلَى اللّـٰهِ جَـمِيْعًا اَيُّهَ الْمُؤْمِنُـوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ 

(بیان القرآن ,سورۃ نور:آیت ۳۱)

جبکہ غیر محرم وہ شخص جس سے نکاح کی صورت کسی موقع پر ممکن ہو، جیسے رشتہ داروں میں پھوپھا,خالو, بہنوئی, دیور, چچا زاد، ماموں زاد، پھوپھی زاد اور خالہ زاد سے نکاح ممکن ہے، اس لیے یہ سب نامحرم ہیں ۔ ان کے علاوہ عام اجنبی مرد تو نامحرم ہیں ہی۔

(مجالس حکیم الامت ص۱۲۶)

واللہ الموفق

بقلم:بنت یعقوب

قمری تاریخ: ۲۳ ذوالحجہ

عیسوی تاریخ: ۴ستمبر ۲۰۱۸

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں