سجدہ میں پیشانی کھلی رکھنے کا حکم

سوال: سنا گیا ہے کہ نماز کے دوران بڑی چادر اوڑھی ہوئی ہو تو سجدہ دوپٹے کے اوپر نہیں کرنا چاہیے اس کی کیا حقیقت ہے ؟
الجواب باسم ملھم الصواب
آپ نے غلط سنا ہے۔اگر سجدہ دوپٹے کے اوپر کردیا نماز بلا کراہت ادا ہوجاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
1:عن انس بن مالك، قال:” كنا نصلي مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في شدة الحر، فإذا لم يستطع احدنا ان يمكن وجهه من الارض بسط ثوبه فسجد عليه”.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سخت گرمی میں نماز پڑھتے تھے، تو جب ہم میں سے کوئی اپنی پیشانی زمین پر نہیں ٹیک پاتا تھا تو اپنا کپڑا بچھا کر اس پر سجدہ کرتا تھا۔
(سنن ابی داؤد660)

2: میرا مسئلہ یہ ہے کہ جب نماز پڑھتی ہوں تو دوپٹہ سجدہ کی جگہ آ جاتا ہے تو کیا سجدہ ہو جاتا ہے؟
ج: کوئی حرج نہیں ، نماز صحیح ہے
( آپکے مسائل اور ان کا حل ج: 2ص299
والله سبحانه وتعالى اعلم
تاريخ: 29/12/22
5جمادی الاخری1444

اپنا تبصرہ بھیجیں