اسٹیل کی انگوٹھی کا پہننا

فتویٰ نمبر:965

سوال:جیسے مرد کا سونے کی چیزیں پہننا جائز نہیں اسی طرح کیا مرد کا اسٹیل کے حوالے سے بھی کوئی حکم ہے؟سائل:عبد الاحد

پتا :جدہ

الجواب حامدۃو مصلیۃ

مرد کے لیے چاندی کے علاوہ کسی بھی دھات کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں لیکن اگر اس لوہے یا اسٹیل کی انگوٹھی پر چاندی کی پالش کی گئی ہو تو جائز ہے ۔

کان خاتم النبی ﷺ حدیدا ملویا علیہ فضہ(سنن نسائی مترجم:٥٢٢٠)

عن عبد اللہ بن بریدہ عن ابیہ ان رجلا جاء الی النبی صلی اللہ علیہ وسلم وعلیہ خاتم من شبہ فقال ما لی اجد منک ریح الاصنام فطرحہ،ثم جاء وعلیہ خاتم من حدید فقال ما لی اری علیک حلیۃ اہل النار فطرحہ فقال من ای شیء اتخذہ قال اتخذہ من ورق ولا تتمہ مثقالا۔(سنن ابی داؤد مترجم 4207)

اما التختم بما سوی الذھب ،و الفضۃ من الحدید و النحاس و الصفر فمکروہ للرجال و النساء جمیعا

(بدائع الصنائع کتاب الاستحسان ،ہندیہ زکریا قدیم ٣٣٥\٥)

و اللہ تعالی اعلم بالصواب 

بنت سبطین عفی عنھا 

صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر ۔ کراچی

٢٥جمادی الثانی ١٤٣٩

اپنا تبصرہ بھیجیں