بہن بھائی کو زکوۃ دینے کا حکم

 فتویٰ نمبر:367

سوال:مفتی صاحب بھائی اپنے سگے بہن بہائیوں کو زکوٰة دے سکتا ہے؟

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب حامداً ومصليا
اگرکسی کے بہن بھائی مستحقِ زکوۃ ہو یعنی سید نہ ہوں اور ان کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس قدر چاندی کی قیمت نہ ہو نیز اتنی ہی مالیت کا سونا یا مالِ تجارت یا کوئی غیر ضروری سامان بھی نہ ہو،اسی طرح کچھ سونا کچھ چاندی ،کچھ نقد رقم اور کچھ مالِ تجارت ان میں سے کل یا بعض کا مجموعہ ملا کر بھی ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر نہ ہوتو ایسی صورت میں بہن بھائیوں کو زکوۃ مالک بنا کر دیدیں تو جائز ہے نیز زکوۃ دیتے وقت یہ بتانا ضروری نہیں ہے کہ یہ زکوۃ کی رقم ہے۔اگر اپنے قریبی رشتہ دارحاجت مند ہوں تو ان کی حاجت پوری کرنا افضل ہے۔

==============
الفتاوى الهندية – (1 / 190)
وَالْأَفْضَلُ فِي الزَّكَاةِ وَالْفِطْرِ وَالنَّذْرِ الصَّرْفُ أَوَّلًا إلَى الْإِخْوَةِ وَالْأَخَوَاتِ ثُمَّ إلَى أَوْلَادِهِمْ
==============
وفي بدائع الصنائع(2/49 ) –
ومنها أن لا تكون منافع الأملاك متصلة بين المؤدي وبين المؤدى إليه؛ لأن ذلك يمنع وقوع الأداء تمليكا من الفقير من كل وجه بل يكون صرفا إلى نفسه من وجه وعلى هذا يخرج الدفع إلى الوالدين وإن علوا والمولودين وإن سفلوا؛ لأن أحدهما ينتفع بمال الآخر ولا يجوز أن يدفع الرجل الزكاة إلى زوجته بالإجماع……. ويجوز دفع الزكاة إلى من سوى الوالدين والمولودين من الأقارب ومن الإخوة والأخوات وغيرهم.
==============
واللہ تعالی اعلم بالصواب

 
 

اپنا تبصرہ بھیجیں