نماز جنازہ کاتکرار 

﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۸۶﴾

سوال:-         کوئی شخص امریکا میں مرا اور اس کی میت جنازہ پڑھ کر پاکستان بھیج دی گئی، کیا پاکستان میں جنازه میت پر دوبارہ پڑھا جاسکتا ہے؟ اگر پڑھ لیا گیا تو پہلے کی کیا اصل رہ گئی؟ کیا علماء حق میں اس کی کوئی مثال موجود ہے؟

جواب :-       احناف کے نزدیک نمازِ جنازہ کا تکرار درست نہیں ، میت کے ولی(قریبی رشتے دارمثلا: والد ، بیٹاوغیرہ) نے نمازجنازہ پڑھ لی یاولی کی اجازت سے نمازِجنازہ اداکردی گئی تواب دوبارہ نمازجنازہ پڑھنا جائزنہیں ہے۔ البتہ اگر پہلی نماز جنازہ ولی کی اجازت کے بغیراجنبی لوگوں نے اداکی ہو تواس صورت میں ولی کو دوبارہ نماز پڑھوانے کاحق حاصل ہوگا۔تاہم اس صورت میں بھی جولوگ پہلے نمازجنازہ پڑھ چکے ہوں ان کوولی کے ساتھ دوبارہ پڑھناجائزنہیں ہوگا۔

لہذا کسی غیرملک میں انتقال کرنے والے شخص کی نمازِجنازہ اگر ولی کی اجازت کے بغیراداکرکے میت کوپاکستان بھیجاگیاہوتوولی (اور اس  کے ساتھ دیگر ان لوگوں)کے لیے (جنہوں نے اب تک  اس کی جنازہ کی نماز ادا نہ کی ہو) دوبارہ نمازِجنازہ ادا کرنادرست ہے۔ (عمدة الفقہ:2/ 527)

اپنا تبصرہ بھیجیں