کیا سالی سے زنا کی صورت میں نکاح ٹوٹ جائیگا

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین  اس شخص کے بارے میں جو اپنی  سالی سے زنا کرتا ہے  تو کیا اسکی  بیوی کا نکاح  ٹوٹ جائے گا یا نہیں ؟  جواب : اس شخص  نے سخت گناہ  کا کام کیا ہے لیکن  اس عمل  سے اسکی بیوی  کیساتھ نکاح  پر کوئی  اثر نہیں پڑا  وہ مزید پڑھیں

استحاضہ والی عورت کے ساتھ جماع کرنا جائز ہے یا نہیں

سوال: استحاضہ  والی عورت  کے ساتھ  جماع  کرنا جائز ہے یا نہیں  ؟  جواب : استحاضہ  والی عورت  کے ساتھ  جماع  کرنا جائز ہے ” دم استحاضہ  حکمہ  کر عاف دائم  لا یمنع  صوما وصلوۃ  واولانفا وجماعا ” (در مختار  :1/ 218)

کیا صابن ملے ہوئے پانی سے وضو جائز ہے یا نہیں

سوال: صابن  ملے ہوئے  پانی سے  وضو جائز ہے  جب  صابن  اس میں حلول  کر جائے ۔ جواب : پانی  کے اندر  پاک چیز گرجانے کی وجہ سے پانی  پاک ہی  رہتا ہے۔صابن  گرجانے  کی وجہ سے  پانی  پاک رہے گا۔ اور  وضو کرنا جائز ہوگا،لیکن  اگر صابن اتنا زیادہ  مل جائے  کہ  پانی  گاڑھا مزید پڑھیں

پہاڑی بکرے کی قربانی جائز ہے یا نہیں

سوال:  پہاڑی بکرے   کی قربانی  جائز ہے یا نہیں ؟ جواب : پہاڑی  بکری  کی قربانی  جائز ہے ۔ ( بہشتی زیور  :3/240) اگر جنگل  سے ہے  تو جائز نہیں۔

محرم میں شادی بیاہ کرنے کا حکم

فتویٰ نمبر:428 سوال: محرم  میں شادی  بیاہ  کرنے کا کیا حکم ہے ؟  جواب ؛  شریعت  میں کوئی مہینے   ایسے نہیں جس میں شادی  سے منع  کیاگیا ہے  اس مہینے  میں شادی  نہ کرنا اس عقیدہ  سے کہ یہ  مہینے  منحوس ہے اسلام اس نظریہ کا قائل  نہیں محرم میں  نکاح کرنا جائز ہے  ۔ مزید پڑھیں

تعویذ کے جائز ہونے کی صورت

سوال: تعویذ کے جائز ہونے کے بارے میں کوئی ریفرنس دیں؟ جواب:تعویذ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تعویذ جائز ہے بشرط یہ کہ اس میں شرک نہ ہو. عن عوف بن مالک رضی اللہ عنہ قال کنا نرقی فی الجاھلیہ فقلنا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیف مزید پڑھیں

شوہر کا بیوی کو عصری تعلیم سے روکنا کیسا ہے؟

فتویٰ نمبر:608 سوال: اگر شوہر بیوی کو عصری تعلیم سے روکے تو بیوی کو بات ماننی چاہیے یا نہی جواب:عورت کے لئے اتنا پڑھنا لکھنا ضروری ہے جس سے ضروری خط و کتابت اور گھر کا حساب کتاب آجائے اس سے زیادہ حاصل کرنے کے لئے اگر شوہر منع کرے تو اس کا حکم ماننا مزید پڑھیں

منگنی کی تقریب میں شرکت کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

سوال : منگنی کی تقریب میں شرکت کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ جواب : منگنی کی تقریب کو سنت اور ضروری سمجھ کر شرکت کرنا بدعت  اور واجب الترک ہے۔اگر منگنی کی تقریب کو سنت اور ضروری نہ سمجھے تو پھر جائز ہے۔ ( فتاویٰ عثمانی 2/232  طبع  معارف  القرآن کراچی )