تنخواہ سے جی پی فنڈ کا ٹنے کی صورت میں پنشن پر جانے سے پہلے تمام رقم ملے گی تو کیا اس پر زکوۃ آئے گی یا نہیں

فتویٰ نمبر:489

ہرمہینے ہماری تنخواہ سے جی پی فنڈ کاٹاجاتاہے اور جب ہم پنشن پرجائیں گے توتمام رقم ہمیں ملےگی،اب جناب سے استدعاہے کہ گزرے ہوئےسالوں کی زکوٰۃ لازم ہے یانہیں؟

الجواب حامداًومصلیاً

صورت ِمسئولہ میں تمام رقم ملنے کی صورت میں اس کاحساب وصول ہونے کے دن سے ہوگااس پرپچھلے سالوں کی زکوٰۃ فرض نہیں ہوگی وصول ہونے کےبعد سال مکمل ہونے پر ادائیگی زکوٰۃکی تاریخ پرہی  زکوٰۃ فرض اور لازم ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) – (2 / 305)

(وَ) اعْلَمْ أَنَّ الدُّيُونَ عِنْدَ الْإِمَامِ ثَلَاثَةٌ: قَوِيٌّ، وَمُتَوَسِّطٌ، وَضَعِيفٌ (فَتَجِبُ) زَكَاتُهَا إذَا تَمَّ نِصَابًا وَحَالَ الْحَوْلُ لَكِنْ لَا فَوْرًا بَلْ (عِنْدَ قَبْضِ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا مِنْ الدَّيْنِ) الْقَوِيِّ كَقَرْضٍ (وَبَدَلِ مَالِ تِجَارَةٍ) فَكُلَّمَا قَبَضَ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا يَلْزَمُهُ دِرْهَمٌ (وَ) عِنْدَ قَبْضِ (مِائَتَيْنِ مِنْهُ لِغَيْرِهَا) أَيْ مِنْ بَدَلِ مَالٍ لِغَيْرِ تِجَارَةٍ وَهُوَ الْمُتَوَسِّطُ كَثَمَنِ سَائِمَةٍ وَعَبِيدِ خِدْمَةٍ وَنَحْوِهِمَا مِمَّا هُوَ مَشْغُولٌ بِحَوَائِجِهِ الْأَصْلِيَّةِ كَطَعَامٍ وَشَرَابٍ وَأَمْلَاكٍ. وَيُعْتَبَرُ مَا مَضَى مِنْ الْحَوْلِ قَبْلَ الْقَبْضِ فِي الْأَصَحِّ، وَمِثْلُهُ مَا لَوْ وَرِثَ دَيْنًا عَلَى رَجُلٍ (وَ) عِنْدَ قَبْضِ (مِائَتَيْنِ مَعَ حَوَلَانِ الْحَوْلِ بَعْدَهُ) أَيْ بَعْدَ الْقَبْضِ (مِنْ) دَيْنٍ ضَعِيفٍ وَهُوَ (بَدَلُ غَيْرِ مَالٍ) كَمَهْرٍ وَدِيَةٍ وَبَدَلِ كِتَابَةٍ وَخُلْعٍ إلَّا إذَا كَانَ عِنْدَهُ مَا يُضَمُّ إلَى الدَّيْنِ الضَّعِيف كَمَا مَرَّ

اپنا تبصرہ بھیجیں