آبائی وطن 15 دن سے کم لوٹنے پر نماز کا حکم

سوال: اگر کوئی شخص بیرون ملک مقیم ہو اور اسے 5 سے 6 دن کے لیے پاکستان جانا ہو تو وہ مسافر شمار ہوگا؟اور ان ايام میں وہ قصر نماز ادا کرے گا؟
پاکستان میں شوہر کا ذاتی گھر نہیں ہے والدین کا گھر ہے۔ ہم لوگ مستقل منتقل ہو گئے ہیں۔

الجواب باسم ملهم الصواب!

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اپنے وطنِ اصلی سے بیوی، بچے اور سامان وغیرہ لے کر دوسری جگہ منتقل ہوجائے اور وہیں مستقل طور پر اہل وعیال کے ساتھ عمر گزارنے کی نیت کرلے، اور پہلی جگہ پر دوبارہ منتقل ہونے کا ارادہ نہ ہو اس کا پہلا وطن اصلی ختم ہوجاتا ہے، اور دوسری جگہ اس کا وطن اصلی بن جاتا ہے، اور اگر پہلی جگہ پر بھی موسم کے لحاظ سے آکر رہنے کا ارادہ ہو یا وطنِ اصلی سے اہل وعیال کو تو دوسری جگہ منتقل کرلیا، لیکن پہلے وطن سے بھی تعلق ہے اس کو ختم کرنے کا ارادہ نہیں ہے،تو دونوں جگہیں وطن اصلی شمار ہوں گی۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کے شوہر نے پاکستان سے مستقل طور پر رہائش ختم کرلی ہے اور اہل وعیال سمیت ہجرت کرلی ہےاور اب پاکستان میں رہنے کا ارادہ نہیں ہے،تو اب آپ کے شوہر پندرہ دن سے کم کے لیے جب بھی پاکستان آئیں گے تومسافر ہوں گے اور قصر نمازپڑھیں گے۔

=============================

1)”وفي المحيط: ولو كان له أهل بالكوفة وأهل بالبصرة فمات أهله بالبصرة وبقي له دور وعقار بالبصرة، قيل: البصرة لا تبقى وطناً له؛ لأنها إنما كانت وطناً بالأهل لا بالعقار، ألا ترى أنه لو تأهل ببلدة لم يكن له فيها عقار صارت وطناً له، وقيل: تبقى وطناً له؛ لأنها كانت وطناً له بالأهل والدار جميعاً، فبزوال أحدهما لايرتفع الوطن، كوطن الإقامة تبقى ببقاء الثقل وإن أقام بموضع آخراہ۔

وفي المجتبى: نقل القولين فيما إذا نقل أهله ومتاعه وبقي له دور وعقار، ثم قال: وهذا جواب ذواقعة ابتلينا بها وكثير من المسلمين المتوطنين في البلاد ولهم دور وعقار في القرى البعيدة منها يصيفون بها بأهلهم ومتاعهم، فلا بد من حفظها أنهما وطنان له لا يبطل أحدهما بالآخر“۔

(البحر الرائق شرح كنز الدقائق :2 / 147)

2)الوطن الأصلی ھوموطن ولادته أو تأہُّله أو توطنه، یبطل بمثله إذا لم یبق له بالأول أھل، فلو بقي لم یبطل بل یتم فیهما․ (الدر المختار مع رد المحتار: 614/2)

والله سبحانه وتعالى اعلم!
1/11/1444
21/5/2023

اپنا تبصرہ بھیجیں