آسمانوں کے نام

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! السلام علیکم و رحمة الله وبركا ته!کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا آسمانوں کے یہ نام حدیث مبارکہ سے ثابت ہیں؟ (۱) پہلے آسمان کا نام رقیعہ (۲) دوسرے آسمان کا نام فیدوم یا ماعون (۳) تیسرے آسمان کا نام ملکوت یا ہاریون (۴) چوتھے آسمان کا نام زاہرہ (۵) پانچویں آسمان کا نام مزینہ یا مسہرہ (۶) چھٹے آسمان کا نام خالصہ (۷) ساتویں آسمان کا نام لابیہ یا دامعہ۔ (مكاشفة القلوب ص99)

الجواب باسم ملهم الصواب
وعلیکم السلام و رحمة الله!
سوال میں مذکور آسمانوں کے نام قرآن یا حدیث سے ثابت نہیں۔ اس لیے اس کو حدیث کہہ کر بیان نہیں کر سکتے۔ البتہ مكاشفة القلوب میں یہ نام موجود ہیں، مگر وہ ایک تصوف کی کتاب ہے،حدیث ہونے کے لیے صرف اس میں ہونا کافی نہیں۔

حوالہ جات

1۔ومن كذب علي متعمدًا فليتبوأ مقعده من النار. ( سنن ابن ماجہ 33)

و اللہ سبحانہ اعلم
بقلم: قمری تاریخ: 29 جمادی الاولی 1444ھ
عیسوی تاریخ: 23 دسمبر 2022ء

اپنا تبصرہ بھیجیں