اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ کے قرب کا نسخہ

حضرت ڈاکٹر عبدالحئ رحمۃ اللہ پیشے کے اعتبار سے ہومیوپیتھک ڈاکٹر تھے اور مطب کرتے تھے- علیگڑھ کالج کے تعلیم یافتہ تھے اور حضرت مولانا اشرف علی رحمہ اللّٰہ سے بیعت تھے جسکی وجہ سے روحانی معالج بھی بن گئے- جید علمائے کرام جنمیں حضرت مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللّٰہ٫ حضرت مولانا مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی دامت برکاتہم٫ اور انکے بھائی شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم بھی ان سے بیعت تھے-

مشہور و معروف کتاب ‘اسوہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بھی ڈاکٹر صاحب رحمہ اللّٰہ کی ہی لکھی ہوئی ہے-

آ پ ایک دفعہ حاضرین سے فرمانے لگے”اب کہاں لمبے لمبے مراقبے اور وظائف کروگے میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے قرب کا مختصر راستہ بتائے دیتا ہوں کچھ دن کرلو پھر دیکھو کیا ہوتا ہے-

#- اللّٰہ تعالٰی سے چپکے چپکے باتیں کیا کرو اور باتیں کرنے کی عادت ڈال لو وہ اس طرح کے جب بھی کوئی جائز کام کرنے لگو تو دل میں یہ کہا کرو 

1- اللّٰہ جی! اس کام میں میری مدد فرما-

2- میرے لیے اسے آ سان فرما-

3- عافیت کے ساتھ اسے پایہ تکمیل تک پہنچا-

4- اپنی بارگاہ میں اسے قبول فرما (آ مین)

یہ چار مختصر جملے ہیں مگر دن بھر میں سیکڑوں مرتبہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع ہو جائیگا-اور یہ ہی مومن کو مطلوب ہے کہ اسکا تعلق ہر وقت اللہ تعالیٰ سے قائم رہے- (سبحان اللہ)

مرسلہ: خولہ بنت سلیمان

اپنا تبصرہ بھیجیں