اعراف کے معنیٰ‌

اعراف کے معنی:
اعراف کے لفظی معنی بلندیوں کے ہیں ۔ یہ اس جگہ کا نام ہے جو جنت اور دوزخ کے درمیان واقع ہے ۔ جن لوگوں کے اچھے اور برے اعمال برابر ہوں گے ان کو کچھ عرصے کے لیے یہاں رکھا جائے گا ،پھر ان کے ایمان کی وجہ سے آخر کار وہ بھی جنت میں داخل ہوجائیں گے ؛ چونکہ اس سورت میں اعراف اوراس میں رکھے جانے والوں کا بیا ن تفصیل سے آیا ہے اس لیے اس کا نام سورۂ اعراف رکھاگیا ہے۔
( ازگلدستہ قرآن)

اپنا تبصرہ بھیجیں