فرض نماز کی تیسری چوتھی رکعت میں سورۃ ملانا

سوال: میری والدہ کی عمر تقریبا 85سال ہے اکثر ہی وہ فرض نماز کی تیسری اورچوتھی رکعت میں بھی بھول کر سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ ملا لیتی ہیں۔
کیا انہیں سجدہ سہو کرنا ہوگا یا نماز دہرانی ہوگی؟

الجواب باسم ملہم الصواب
مذکورہ صورت میں سجدہ سہو کی ضرورت نہیں،نماز ہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات :

1۔ولو قراء فی الاخرین الفاتحہ والسورۃ لا یلزمہ السھو، وھوالاصح۔
(الفتاوی العالمگیری: جلد 1،صفحہ 126)
——————–
1۔فرض نماز میں آخری دونوں رکعتوں یا ایک رکعت میں سورت ملالی توسجدہ سہوواجب نہیں۔
(تسہیل بہشتی زیور:جلد 1، صفحہ 333)

2۔چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورت ملالی:
اس سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا۔
(فتاوی محمودیہ: جلد 7 ،صفحہ 412)
——————–
واللہ اعلم بالصواب
5جنوری 2022
12جمادی الثانی 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں