حج پر جانے سے پہلے معافی مانگنا

سوال: کیا حج پر جانے سے پہلے اپنے رشتہ داروں کو بتانا اور معافیاں تلافیاں کرنا ضروری ہے؟ کیا خاموشی سے حج پر جایا جاسکتا ہے؟

الجواب باسم ملہم الصواب
حج یا عمرے پر جانے سے پہلے عموما جو تمام لوگوں سے معافی مانگی جاتی ہے خواہ کسی کی حق تلفی یاد ہو یا نہ ہو یہ معافی مانگنا ضروری نہیں بلکہ بہتر ہے اور اگر کسی مصلحت سے اس پر عمل نہ کیا جائے تو اس پر کوئی گناہ بھی نہیں اور اس طرح بغیر معافی مانگے بھی حج کو جاسکتے ہیں ۔ تاہم اگر جانے والے نے کسی کی حق تلفی کی ہو اور ابھی تک معافی نہیں مانگی تو اس صورت میں معافی مانگنا ضروری ہے۔
——————-
حوالہ جات :

1۔(وأما آدابه) فإنه إذا أراد الرجل أن يحج قالوا ينبغي أن يقضي ديونه كذا في الظهيرية ويشاور ذا رأي في سفره في ذلك الوقت لا في نفس الحج فإنه خير، وكذا يستخير الله تعالى في ذلك، وسنتها أن يصلي ركعتين بسورة الإخلاص ويدعو بالدعاء المعروف للاستخارة عنه عليه السلام  ثم يبدأ بالتوبة، وإخلاص النية ورد المظالم والاستحلال من خصومه، ومن كل من عامله كذا في فتح القدير وقضاء ما قصر في فعله من العبادات، والندم على تفريطه في ذلك، والعزم على عدم العود إلى مثل ذلك۔
(الفتاوی الھندیة: ج:1،ص:283)

2۔ينبغي لمريد الحج أو الغزو أن يستأذن أبويه لكراهة الخروج مع كراهة أحدهما وهو محتاج إلى خدمته لا أن كان مستغنيا ۔ ۔ ۔ وينبغي للمديون أن يستأذن رب الدين ولو فقيرًا ولو كان به كفيل استأذنه أيضا ثم يستخير الله سبحانه وتعالى كذا قالوا ومعناه هل يشتري أو يكتري وهو يسافر في البحرأو في البر وهل رافق فلانا أو لا ۔ ۔ ۔  ويشاوره الرأي في سفره في وقت معين لا في الحج ثم يبدأ بالتوبة مراعيا شروطها في رد المظالم إلى أهلها عند الإمكان وقضاء ما قصر في فعله من العبادات والندم على تفريطه والعزم على أن لا يعود والاستحلال من ذوي الخصومات والمعاملات ويجتهد في تحقيق نفقة حلال ولا بدله من رفيق صالح يذكره ۔ ۔ ۔
(النھرالفائق: ج:2، ص:52)
—————————————–
1۔سفر شروع کرنے سے پہلے صدق دل سے توبہ کرو اگر کسی کاحق مالی بدنی ہو تو جہاں تک ممکن ہو اس کو ادا کرو یا معاف کراؤ۔ معاملات کی صفائی کرو،خطاو قصور کی معافی کراؤ۔
اگر اہل حقوق مرچکے ہوں تو ان کے ورثاء کو ان کا مال دے دو اگر مال موجود ہو تو ،اگرمال موجود نہ ہو تو اس کا معاوضہ ادا کرو۔۔۔۔۔۔۔۔آئندہ کے پختہ ارادہ کرو کہ پھر ایسانہ کروں گا۔
(معلم الحجاج: ص 28)

2۔حج پر روانگی سے پہلے سمجھے کہ آقاکی طلبی پر غلام اسکے آستانے پر حاضری کا قصد کرتا ہے ،اور قبولیت کا امیدوار ہوکروطن چھوڑ رہا ہے، اور اس طرح نکلےکہ دنیا چھوڑ رہاہے،کسی پر ظلم و زیادتی کی ہو تو اس سے معافی مانگ لے،اگر کسی کاحق ہوتو اس کا حق اداکردے ، کسی کا دل دکھایا ہو یا ناحق ستایا ہو تو اس سےمعافی مانگ لے۔
(حج کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا: ج 2،ص 120)
—————
واللہ اعلم بالصواب
19مئی 2023
29شوال 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں